sindh high court mein press room ka ifteta

سندھ کے علاقے تھر میں انڈین ریڈیوکی نشریات جاری۔۔

سندھ ہائیکورٹ نے تھرپارکر میں انڈین ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی نشریات پر پابندی سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت، وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات ونشریات اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔  سندھ ہائی کورٹ میں تھرپاکر میں انڈین ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی نشریات پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل  کی جانب سے نوقف اختیار کیا گیا کہ تھر پارکر میں انڈین ریڈیو اسٹیشن ایف ایم 102,3 کی نشریات چل رہی ہے ، بھارتی ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، بھارتی ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے پاک فوج کے خلاف بھی پروپگنڈا کیا جارہا ہے،بھارتی ریڈیو اسٹیشن سے اسلام کے خلاف بھی مہم چلائی جارہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں