سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی پرنظرثانی کرنےکا حکم دے دیا اور نوٹیفکیشن کی وضاحت بھی طلب کرلی ، عدالت نے ریمارکس دئیے بازاروں سے پابندی ہٹادی گئی تو ڈبل سواری پرکیوں ہے؟تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کےخلاف نیوز ایکشن کمیٹی کے کنوینر عمیر علی انجم کی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مارکیٹس دیگر چیزوں سےپابندی ہٹادی گئی توڈبل سواری پرکیوں پابندی ہے ، خصوصا ًصحافی طبقے کوڈبل سواری پرپابندی سے مشکلات کاسامناہے، سندھ حکومت خواتین،بزرگ اورصحافیوں پر سے پابندی ہٹائے۔عدالت نے صحافیوں کی ڈبل سواری سے متعلق پابندی پر سندھ حکومت کو نظرثانی کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کوحکم دیا کہ سندھ حکومت نوٹی فکیشن کا جائزہ لیکر فیصلے میں نظرثانی کرے۔جسٹس محمدعلی کا کہنا تھا کہ جب پبلک ٹرانسپورٹ، رکشہ ٹیکسی بندہے تولوگ سفرکس طرح کریں گے؟ صحافی اہم طبقہ ہے سندھ حکومت کو پابندی لگانے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا۔عدالت نے سندھ حکومت کوڈبل سواری سے متعلق نوٹیفکیشن کی وضاحت کرنے کی بھی ہدایت کی ، ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ میڈیکل ایمرجنسی میں ڈبل سواری کی اجازت ہے۔سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پنجاب اورکے پی میں بھی ڈبل سواری پرپابندی ہے، عوام کی جانب سےاجازت کاغلط استعمال کیاگیاجس پر پابندی عائد کر دی جبکہ درخواست گزار عمیر علی انجم نے کہا ڈبل سواری پرپابندی سے صحافیوں کومشکلات کاسامناہے، اسائنمنٹس موٹرسائیکل پر کور کرنے جانا پڑتا ہے۔
سندھ حکومت صحافیوں پرسے ڈبل سواری کی پابندی ہٹائے، ہائیکورٹ۔۔
Facebook Comments
