sindh assembly ke bahir nawae waqt ke bartaraf mulazimeen ka ehtejaaj

سندھ اسمبلی کے باہر نوائے وقت کے برطرف ملازمین کا احتجاج

نوائے وقت سے ریٹائرڈ اورجبری برطرف ملازمین نے اپنے واجبات کے حصول کے لئے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنادیا۔مظاہرین نے مطالبات پر مبنی بینرزاورپلے کارڈز اٹھارکھے تھے انہوں نے وزیراعلی سندھ اور اراکین سندھ اسمبلی سے واجبات کی ادائیگی کے لئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے وزیر اعلی مرادعلی شاہ سے اپیل کی کہ نوائے وقت کے  اشتہارات کے پیسوں سے ملازمین کے واجبات اداکئے جائیں۔انہوں نے یہ کہاکہ اگر ہمارے مسائل نہ ہوئے تو وزیراعلی ہائوس پر دھرنادیاجائے گا۔۔متاثرین نوائے وقت ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تاخیری حربے ترک کرکے آئی ٹی این ای میں جج تعینات کرے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں