اے پی این ایس پنجاب کمیٹی کے اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کم از کم دسمبر2025تک کے تمام واجبات کلیئر کئے جائیں۔ سرکاری آگاہی مہمات میں پرنٹ میڈیا کو منصفانہ اشتہاری حصہ دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) پنجاب کمیٹی کا اجلاس صدر پنجاب کمیٹی جمیل اطہر قاضی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر کے اخبارات کو درپیش مجموعی معاشی صورتحال، سرکاری اشتہارات، واجبات کی ادائیگی اور پرنٹ میڈیا کو درپیش دیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محکمہ تعلقاتِ عامہ پنجاب (ڈی جی پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل فرید احمد شیخ نے خصوصی شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی، جاری اصلاحات اور میڈیا سے تعاون کے حوالے سے شرکاءکو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے شرکاءنے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور ڈی جی پی آر پنجاب کی ٹیم کی مجموعی کارکردگی، میڈیا سے مثبت تعاون اور مختلف امور کو موثر انداز میں حل کرنے کی کوششوں پر اطمینان اور تحسین کا اظہار کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی لاہور شفقت عباس نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرانہوں نے شرکاءکو گزشتہ چھ ماہ کے دوران اخبارات کے واجبات کی ادائیگی، اشتہارات کی شفاف تقسیم اور میڈیا سے متعلقہ امور کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا ۔اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پرنٹ میڈیا کے سرکاری اشتہارات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے باعث اخبارات، بالخصوص علاقائی اخبارات، شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
195
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل