shut up call to female anchor

خاتون اینکر کو شٹ اپ کال۔۔

دبئی ٹیسٹ میں بابر اعظم کی جانب سے سنچری بنانے پر پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی بیٹی اور ٹی وی اینکر زینب عباس نے بابر اعظم کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا بیٹا قرار دیا جس پر بابر اعظم نے انہیں شٹ اپ کال دے دی۔ زینب عباس نے اپنی ٹویٹ میں بابر کو سنچری بنانے پر شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے بڑا اچھا لگا جب باقی کھلاڑی مکی آرتھر کو ان کے بیٹے کی سنچری پر مبارک باد دینے لگے‘‘۔ اس پر بابر اعظم نے جواب دیا کہ سوچ سمجھ کر بات کرو اور اپنی حد میں رہو!۔ اس کے بعد جو شائقین بابر کی سنچری پر انھیں داد دے رہے تھے وہ بھی ان ٹویٹس پر تبصرہ کرنا شروع ہو گئے۔ زینب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی کئی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنواکر سوشل میڈیا پر خبروں میں رہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں