dramo ne talaq ki sharah mein izafa kardia

شوبزکی جعلی دنیا چھوڑ کر خوش ہوں، رابی پیرزادہ

سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کہتی ہیں کہ وہ شوبز کی جعلی دُنیا کو خیرباد کہہ کر بہت خوشی محسوس کرتی ہیں۔شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وہ محبت بھرے پیغامات شیئر کیے ہیں جو اُنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بھیجے گئے ۔رابی پیرزادہ نے اُن پیغامات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ محبت انمول ہے۔سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ ’جو عزت، احترام مقام مجھے اب ملا ہے وہ شوبز میں کسی کو بھی حاصل نہیں ہوسکتا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے جعلی دنیا چھوڑی اور حقیقی دنیا میں داخل ہوگئی۔اس سے قبل رابی پیرزادہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ جب اُنہوں نے گلوکاری چھوڑی تھی تو اُس وقت اُنہیں لگا تھا کہ وہ فن کے بغیر مرجائیں گی۔رابی پیرزادہ نے کہا تھا کہ اُنہوں نے اپنی بھلائی اور دین کی خاطر شوبز چھوڑا تھا لہٰذا اُنہوں نے اس خوف کے باوجود بھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں