maroof gulukaara ka saabik shohar par tashaddud ka muqadma

شوہر کمائی کھاتا ہے، گلوکارہ صنم ماروی کا الزام۔۔

پاکستان کی مشہور گلوکارہ صنم ماروی کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں شادیاں ٹوٹنے کی بڑی وجہ جھوٹ ہے۔نامور گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لیے رواں ماہ کے آغاز میں عدالت میں درخواست دائر کی تھی اور اب انہوں نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا۔جج ثناءافضل واہلہ کی عدالت میں دوران سماعت صنم ماروی نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور کہا کہ شوبز انڈسٹری میں شادیاں ٹوٹنے کی بڑی وجہ جھوٹ ہے۔بیان ریکارڈ کرانے کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی۔ میری درخواست ہے کہ خلع کی ڈگری جاری کی جائے جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔گلوکارہ صنم ماروی کا کہنا ہے کہ میرے لیے شوہرکا ہونا، نہ ہونا برابر ہے، 11 سال سے شوہر کا تشدد برداشت کر رہی ہوں۔ صنم ماروی نے کہا کہ جھوٹ گھرانوں کی تباہی کا بڑاسبب ہے، گولیاں کھا کر مرنے سے بہتر ہے کہ علیحدگی اختیار کر لی جائے۔گلوکارہ صنم ماروی نےبتایاکہ حامد علی سے 2009 ءمیں شادی ہوئی مگرکچھ عرصے بعدہی شوہر کا رویہ بدل گیا تھا۔صنم ماروی نے اپنے شوہر پر الزام لگایا کہ کوئی کام نہیں کرتا، جب بیوی کماتی ہے تو شوہر اور اس کی فیملی اس پر انحصار کرتے ہیں، جس سے گھر خراب ہوتے ہیں۔دوسری جانب عدالت نے اُن کے شوہرحامد علی کا جواب آنے تک کیس پر سماعت ملتوی کر دی ہے۔یاد رہے کہ صنم ماروی نے 7 فروری کو اپنے شوہر حامد خان سے خلع کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں اپنے وکیل کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔گلوکارہ نے درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ شوہر ان پر تشدد کرنے سمیت ان کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کرتے ہیں اور وہ شوہر کے ایسے رویے کو برداشت کرکے تھک گئی ہیں۔صنم ماروی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ ان دونوں کی شادی مکمل اسلامی روایات کے مطابق ہوئی اور جوڑے کے 3 بچے بھی ہیں جن کی وجہ سے گلوکارہ شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہیں۔جس کے بعد حامد خان نے عدالت میں سات صفحات پر مشتمل اپنا جواب جمع کروا دیا تھا۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صنم ماروی سے کبھی بدتمیزی نہیں کی اور نہ ہی کبھی انہیں گالی دی ہے۔ اہلیہ اور بچوں کو باقاعدگی سے خرچ ادا کرتا ہوں۔حامد خان نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کی اہلیہ کی خلع کی درخواست کو مسترد کیا جائے۔خیال رہے کہ صنم ماروی کی یہ دوسری شادی ہے، ان کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو 2009 میں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔صنم ماروی کو شہرت کوک اسٹوڈیو سیزن 4 سے ملی تھی جس کے بعد انہوں نے ٹی وی اور ریڈیو سمیت لائیو پرفارمنس میں بھی اپنا نام بنایا۔صنم ماروی نے گلوکاری کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) لاہور سے دوسری شادی کے بعد کیا تھا۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں