معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے شریک حیات کے ذرائع آمدنی سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔اداکارہ کی شادی 17 مئی 2021 کو کراچی کی کاروباری شخصیت عمیر گلزار سے ہوئی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔اداکارہ کو شادی کے بعد مختلف الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ انہوں نے دولت کی خاطر پہلے سے ہی شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ سے شادی کی ہے، تاہم اب اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے لب کشائی کی گئی ہے۔دولت کی خاطر شادی کرنے سے متعلق الزامات کا جواب دیتے ہوئے غنا علی نے کہا کہ ان کے شوہر عام سی نوکری کرتے ہیں، ان کا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے ہے۔اداکارہ نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا، انہوں نے ان افواہوں کی تردید کردی۔واضح رہے کہ اداکارہ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے شادی کے دو سال بعد شوبز انڈسٹری میں انٹری، سوشل میڈیا افواہوں اور خود سے متعلق بسا بسایا گھر توڑنے کی تمام افواہوں پر وضاحت پیش کی تھی۔غنا علی کا کہنا تھا کہ ’والد کی خواہش تھی کہ میں وکیل بنوں، اگر آج میں وکیل بن جاتی تو زیادہ بہتر ہوتا‘۔