شعبہ ابلاغیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کے ایک وفد نے پروفیسر ڈاکٹر واجد کی قیادت میں لاہور پریس کلب کا دورہ کیا ۔لاہور پریس کلب کے سیکرٹری عبدالمجید ساجد اور ممبر گورننگ باڈی مدثر حسین تتلہ نے وفد کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے کلب کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور کام کے طریقہ کار اور کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ اس موقع پرسیکرٹری پریس کلب عبدالمجید ساجد نے طلباءکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صحافت کی تعلیم اور عملی صحافت کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے ، ہمارے طلبا و طالبات کو مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے خود کو تیار کرنا ہوگا ، انہوں نے طلبا ءو طالبات کو کلب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد اور سابق صدر ایمپرا راﺅ شاہد نے بھی اظہارخیال کیا۔ اس موقع پر پروفیسر واجدنے پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہرسال طلبہ کے وفد کے ساتھ لاہور پریس کلب آتے ہیں جہاں انھیں جو عزت اور احترام دیا جاتاہے میں اس کے لئے انتہائی مشکور ہوں اور ہمارے طلبہ کیلئے کلب کا دورہ ہمیشہ بڑا معلومات افزاءہوتاہے ، ہماری خواہش ہے کہ ہمارے طلبا و طالبات دوران تعلیم صحافت کے عملی تقاضوں سے آشنا ہو جائیں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)