Shoaib Shaikh application rejected

شعیب شیخ کی درخواست خارج کردی گئی۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جعلی ڈگریوں کی فروخت اور منی لانڈرنگ کے یکساں الزامات پر ایگزیکٹ کے خلاف دو مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے درخواست گزاروں کو متعلقہ فورم (سندھ ہائی کورٹ) سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ درخواست ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ اور ان کی اہلیہ عائشہ شعیب کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی تو درخواست گزاروں کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ اپنی وکلاءٹیم کے ہمراہ فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور فاضل چیف جسٹس سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو کراچی کی عدالت میں زیر التواءمقدمے کی پیروی سے روکا جائے ۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد کی عدالت میں ٹرائل مکمل ہو چکا اور فیصلہ بھی سنا دیا گیا ہے ، درخواست گزار کراچی کی عدالت میں زیر التواءٹرائل کے خلاف متعلقہ فورم (سندھ ہائی کورٹ) سے رجوع کر سکتے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں