معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے فرح خان کے ہرجانے کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پوزیشن پر آج بھی قائم ہیں، ان کا معافی مانگنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ عدالت میں فرح خان گوگی کے ہرجانے کے نوٹس پر قانونی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔اینکر پرسن نے کہا کہ عمر فاروق ظہور کے پاس سعودی ولی عہد کی طرف سے عمران خان کو تحفے میں دیا گیا گھڑی کا سیٹ موجود تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عمر فاروق ظہور کے پاس موجود سیٹ کی تردید آج تک عمران خان سمیت کسی نے بھی نہیں کی ہے کہ یہ وہ سیٹ نہیں جو سعودی ولی عہد نے عمران خان کو بطور وزیراعظم تحفے میں دیا تھا۔شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ انہوں نے پوری تحقیق کے بعد ہی عمر فاروق ظہور کا انٹرویو کیا تھا جبکہ انٹرویو سے پہلے انٹرویو کے دوران اور انٹرویو کے بعد تمام صحافتی اصولوں کی مکمل پاسداری کی۔انہوں نے کہا کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے۔۔
شاہ زیب خانزادہ کا معافی مانگنے سے انکار۔۔
Facebook Comments