ڈاکٹر شاہد مسعود کی جی این این پراسرار آمد۔

معروف اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے پرانی روایت برقرار رکھی یعنی جس چینل کو چھوڑا ایک تنازع کھڑا کیا خبروں میں ان ہوئے پھر نیا چینل جوائن کرلیا۔ نیوز ون چھوڑنے اور جی این این جوائن کرنے کی اطلاع پپو پہلے ہی دے چکا تھا لیکن اس دوران معروف اینکر نے اچانک ملک اور اسکرین چھوڑنے کا اعلان کیا اور اس اعلان پہ دس دن بھی قائم نہ رہ سکے۔۔ حیرت انگیز طور پر جی این این میں ان کی واپسی بہت ہی پراسرار انداز میں ہوئی ہے اتوار کے دن جب کہ ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے اور شہروں میں عوام کی اکثریت دیر سے سوکراٹھتی ہے شاہد مسعود کی جی این این میں انٹری کرادی گئی۔ جی این این میڈیا کے ایک بڑے نام سے کھیل نہ سکا یعنی اسے کیش نہ کراسکا۔ جی این این کا شعبہ نیوز اور ڈیجیٹل میڈیا خواب خرگوش کے مزے لیتارہا، ہونا تو یہ چاہئیے تھا ایک دن پہلے سے جی این این اپنی اسکرین اور سوشل میڈیا پہ شور مچانا شروع کردیتا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ پپو کا کہنا ہے جی این این کے سوشل میڈیا شاہد مسعود کے حوالے سے دوپہر تک کوئی خبر نہیں تھی۔۔شعبہ نیوز کا بھی یہ حال ہے کہ ہیڈلائن میں شاہد مسعود کے حوالے سے کہاجارہاہے کہ اب عوام اب ان کی بالغ رائے جان سکیں گے پپو نے نیوز کے کرتادھرتاؤں سے پوچھاہے کہ شاہد مسعود سے کیا لیٹ نائٹ شو کراناہے کہ بچے سارے سوجائیں تو پھر وہ اپنی “بالغ” رائے کا اظہارکرسکیں۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں