صحافتی تنظیم کا اسپتال انتظامیہ سے معاملہ خوش اسلوبی سے حل۔۔۔ 14

صحافتی تنظیم کا اسپتال انتظامیہ سے معاملہ خوش اسلوبی سے حل۔۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی قیادت سے سینار اسپتال کے وفد نے کوئٹہ پریس کلب میں ملاقات کی گزشتہ روز سینار اسپتال میں میڈیا ٹیموں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر متاثرہ صحافیوں اور میڈیا ٹیموں سمیت بلوچستان یونین آف جرنلسٹس سے ناخوشگوار واقعہ پر معذرت کا اظہار کیا ، وفد کی جانب سے آئندہ ایسے واقعات کے دوبارہ رونما نہ ہونے کیلئے اقدامات اور ذمہ دار افراد کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی پر معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا ۔مذاکرات میں بی یو جے کی صدر منظور احمد رند، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین ، ایگزیکٹو کونسل کے ممبر سنیئر صحافی ، سلیم شاہد ، شہزادہ ذوالفقار ،پی ایف یوجے کے سنئیرنائب صدر نورالہیٰ بگٹی ، فنانس سیکرٹری بی یوجے عصمت امان سمالانی سمیت اور بی یوجے و پریس کلب کے ممبران موجود شریک ہوئے سینار اسپتال کی جانب سے ڈاکٹر صادق ، ڈاکٹر حیات ساسولی، امیر علی ،عبدالسمیع،عارف خان،حاجی شریف ،آصف خان،شاہد خان ،اور کامران خان شریک تھے۔ کوئٹہ پریس کلب میں ہونے والے مذاکرات میں سینار اسپتال کے وفد نے بتایا کہ یکم اکتوبر کو سینار ہسپتال میں سیمنار کی کوریج کیلئے اسپتال آنے والے صحافیوں اور میڈیا ٹیموں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کو غلط فہمی کی بنا پر پیش آیا جس پر اسپتال انتظامیہ اور سیمینار کے منتظمین کو افسوس ہوا آئندہ ایسے واقعات کے روک تھام اور میڈیا کے ساتھ بہتر روابط قائم کرنے کیلئے اسپتال کی سطح پر انتظامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر بی یوجے کے صدر منظور احمد اور دیگر شرکا نے سینار اسپتال کے وفد کو پریس کلب آمد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ بی یوجے ممبران اور میڈیا ورکرز پیشہ ورانہ طور فرائض سرانجام دیتے ہیں پریس کلب سے باہر کسی بھی ایونٹ یا تقریب کی کوریج کیلئے بغیر دعوت نامے کے نہیں جایا جاتا بی یوجے قیادت نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بی یوجے پروفیشنل صحافیوں کی تنظیم ہے سینار اسپتال کےڈاکٹرز سمیت تمام سٹاف ہمارے لئے قابل احترام ہے سینار اسپتال کے ساتھ آئندہ بھی ہماری تنظیم اور میڈیا کا تعاون جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں