ستمبرکی سیلری تین دن میں دے دینگے، نیوزون انتظامیہ

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس کی قیادت میں کے یوجے کے وفد نے تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے حوالے سے نیوز ون کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں ملازمین کو درپیش مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ انتظامیہ نیوز ون کی جانب سے کے یوجے کو آگاہ کیا گیا کہ نیوز اور وسیب کے کم تنخواہ اور ڈیلی ویجرز کو تنخواہوں کی اگست تک ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ ستمبر کی تنخواہ آئندہ تین روز میں ادا کردی جائے گی ۔ انتظامیہ نیوز ون نے کے یوجے کویقین دہانی کرائی کے تمام ملازمین کو ان کی تنخواہوں کی مد میں ادائیگیوں کے لیے بھرپور کوشش کی جارہی ہے ۔ادارہ گزشتہ سال میں اشتہارات کی مد میں عدم ادائیگیوں کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہوا تاہم اس کے باوجود نہ تو ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی کٹوتی کی گئی نہ ہے چھنٹیاں کی گئی ہیں ادارے کو ملازمین کا پورا احساس ہے۔ کے یوجے نے ادارے میں ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیاں نہ کرنے کے فیصلے کو سراہا اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ ملازمین کو وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے کیوں کہ کورونا کے باعث ملازمین شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں