سینئر صحافی سے پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی بدتمیزی۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی صدر راشد عزیز ،سیکرٹری موسیٰ کلیم اور مجلس عاملہ کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کےسابق صدر طارق ابوالحسن پر  گورنر ہاؤس کے باہر لاپتہ افراد کے احتجاج کے دوران پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکاروں کی دست درازی اور بدتمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔صحافیوں پر تشدد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور اگر حکومت نے اس حوالے سے کوئی راست اقدام نہ اٹھایا تو صحافی خود کوئی فیصلہ کرنے پر حق بجانب ہوں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت سندھ اور آئی جی سندھ پولیس سے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں