senior sahafi par firing mulzimaan ki giraftaari keliye team tashkeel

سینئر صحافی پر فائرنگ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل۔۔

کراچی کے ضلع وسطی کے علاقے سمن آباد بلاک انیس میں سینئر صحافی ایس ایم اشرف دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بال بال بچ گئے۔۔ تفصیلا ت کے مطابق کراچی پریس کلب کے رکن سی آر اے کی ممبر کے یو جے سابق جوائنٹ سیکریٹری ایس ایم اشرف پر ڈاکوؤں  نے فائرنگ کردی۔۔ڈاکوؤں نے ایس ایم اشرف کی کزن پر تشدد کیا اور 41 ہزار روپے لوٹ لیے۔۔ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی جس میں ایس ایم اشرف کو نشانہ بنایا گیا تاہم وہ اس واقعہ میں محفوظ رہے۔۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے سمن آباد کی حدود النور بلاک 18 فیڈرل بی ایریا میں سینیئر صحافی ایس ایم اشرف کے ساتھ ڈکیتی معاملے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر صحافی سے ملاقات کی۔۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ڈکیتی جائے وقوعہ معائنہ کیا اور ایس ایچ او سمن آباد کو ہدایات دیں۔۔واقعے کے بعد ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ایس پی گلبرگ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت جاری کی۔۔انہوں نے کہا کہ ۔۔واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔ دریں اثنا کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے رکن ایس ایم اشرف پر فائرنگ اور ان کے گھر پر ڈکیتی کی واردات  کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سی آر اے کی جانب سےبیان میں کہاگیا کہ ۔۔خوش قسمتی سے ایس ایم اشرف  اور ان کے اہل خانہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محفوظ رہے ، پولیس ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کریں، ایس ایم اشرف سے لوٹا گیا سامان فوری طورپر برآمد کرایا جائے ۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں