senior sahafi khalid shakil ko supard khaak kardia gaya

سینئر صحافی خالد شکیل کو سپرد خاک کردیا گیا

سینئر صحافی  خالد شکیل جن کا گذشتہ پیر کی شب انتقال ہوا تھا انہیں منگل کے روز پی ای سی ایچ ایس قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، اس سے قبل جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی تدفین اور نماز جنازہ میں پی ایس پی کے رہنما سلیم چانڈیو، عامر خواجہ، صدیق کلاڈیہ ایڈووکیٹ، سینئر صحافی صابر علی، عرفان ساگر، راشد لطیف، توقیر بیگ، واجد حسین انصاری، علیم نواب، اخباری رہنما محمد انور، فوٹو جرنلسٹ عبدالرفیق، محمد ظفر، اشرف میمن، نعیم احمد ، وسیم خان، وحیدی کلب کے ندیم سیلمانی، اختر انجم، عبدالرزاق، بروکلن کے ارشد ملک اورٹائم آرٹ پروموٹرز دلاور خان ، محمد علی کامریڈ اور آل سٹی تاجر اتحاد کے نائب صدر عبدالقادر نورانی کے علاوہ پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی، صدر عبدالوسیع قریشی، سیکریٹری پرویز مظہر، راشد فاطمی، اکبر سہوانی کے علاوہ دیگر صحافیوں اور ممتاز شخصیت نے شرکت کی، خالد شکیل کے صاحبزادے علی خالد کے مطابق مرحوم کا سوئم بروز جمعرات عصر تا مغرب جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ میں ہوگا جبکہ خواتین کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام گھر پر کیا گیا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں