akhbar par muqadma azadi rae par hamla hai

سینئر صحافی کے ساتھ پریس کلب میں ایک نشست

کراچی پریس کلب کی جانب سے سینئرممبراور روزنامہ جنگ لندن کے ایڈیٹرمحمدہمایوں عزیزکے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔اپنے اظہارِ خیال میں محمدہمایوں عزیز نے کراچی پریس کلب کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے کہا کہ پریس کلب نے ایک نئی روایت کاآغاز کیا ہے جس میں سینئر صحافیوں کو ان کی زندگی میں ہی خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔ہمایوں عزیز نے اپنے 55سالہ صحافتی کیریئر اور اس دوران پیش آنے والے چیدہ چیدہ واقعات سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا ۔اس موقع پر صدرکراچی پریس کلب فاضل جمیلی، سیکرٹری محمد رضوان بھٹی،سابق سیکرٹری اے ایچ خانزادہ،مقصود یوسفی، عامرلطیف، خورشیدعباسی،سابق صدر امتیازخان فاران،سیکرٹری فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سہیل افضل،سینئر ممبرزکراچی پریس کلب نصیرہاشمی،افسرعمران،عطاء محمدتبسم ،عابدحسین،مظفراعجاز،سعید مسعود عثمانی اور دیگرنے محمدہمایوں عزیزکو خراج تحسین پیش کیااور ان کے ساتھ گذرے ہوئے لمحات کے حوالے سے خوشگوار واقعات حاضرین سے شیئر کیے جبکہ تقریب سے ہمایوں عزیزکی اہلیہ نے بھی اظہار خیال کیا۔اس موقع پر سابق سیکرٹری کراچی پریس کلب ارمان صابر،صدرکے یوجے دستور راشد عزیز،سینئرممبرزجاویدرشید،شبیرابن عادل،نصراللہ چوہدری،خلیل ناصر،راجہ کامران،شعیب خان،اے کے محسن سمیت کراچی پریس کلب کے ممبران کی ایک بڑی تعدادموجود تھی جبکہ تقریب میں ہمایوں عزیزکے اہل خانہ نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی اورسیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے محمدہمایوں عزیز کو سندھ کی روایتی اجرک اورشیلڈ پیش کی ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں