سینئر صحافی کے گھر ڈکیتی کی کوشش ناکام۔۔۔

لاہور میں سینئر صحافی امتیاز عالم کی رہائشگاہ پر ایک بار پھر ڈکیتی کی کوشش ہوئی تاہم سیکیورٹی گارڈ کی ہوائی فائرنگ کے بعد مسلح ڈاکو فرار ہو گئے۔گزشتہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب 5 مسلح ڈاکوؤں نے سینئر صحافی امتیاز عالم کی رائے ونڈ روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائشگاہ پر ایک بار پھر ڈکیتی کی کوشش کی۔ڈاکوؤں نے ایک سی سی ٹی وی کیمرا توڑ دیا، تاہم دوسرے کیمرے سے بننے والی ان کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہو گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپڑوں سے چہرے لپیٹے 5 ڈاکو آرہے ہیں۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں کو دیکھ کر سیکیورٹی گارڈ نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد ڈاکو گاؤں اٹھو پنڈ کی جانب فرار ہوگئے۔اسی سال 6 جنوری کو بھی ڈاکوؤں نے امتیاز عالم کے گھر سے لاکھوں روپے اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی تھیں۔ڈکیتی کی اس واردات سے متعلق بھی پولیس ابھی تک کسی ملزم کا سراغ نہیں لگاسکی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں