134

پریس کلب کے سینئر اسٹاف ممبر ٹریفک حادثے میں زخمی، اسپتال داخل۔۔۔

کراچی پریس کلب کے سینئر اسٹاف ممبرعبالقیوم بابا جناح اسپتال میں داخل ہیں۔ وہ جمعرات کو روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی طبعیت بہتر ہے ہفتے کے روز مزید ٹیسٹ ہوں گے ۔ عبذالقیوم کے ایک ہاتھ اور دو پسلیوں میں فریکچر ہے ۔ ایمرجنسی کے انچارج ڈاکٹر وقاص نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے بہت کرم کیا ۔ تشویش کی کوئی بات نہیں ۔ انشا اللہ بہت جلد یہ مکمل صحت یاب ہو کر پہلے کی طرح متحرک ہوں گے۔ کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی کے سیکرٹری طفیل احمد جمعرات کی شب سے عبدالقیوم کی فیملی اور ڈاکٹروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ لے رہے ہیں ۔ تمام دوست احباب سے خصوصی دعائوں کی درخواست ہے ۔ اللہ تعالٰی عبدالقیوم بابا کو جلد از جلد صحت کاملہ عاجلہ و مستمرہ عطا فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں