223

سینئر صحافیوں سے میئر آفس کا ناروا سلوک۔۔۔۔

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس مہران ٹریبیون آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں سینئر صحافی ناصر شیخ، عرفان آرائیں ، امجداسلام, عمران ملک، ساجد حسین آرائیں رانا حمبل راجپوت، آفتاب رند، یامین قریشی دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزستہ روز میئر آفس میں سینئر صحافی، بول ٹی وی بیورو ہیڈ عرفان آرائیں اور سینئر صحافی مہران ٹریبیون کے سی ای او عمران ملک کے ساتھ دوران پیشہ وار زمہ داریوں کے دوران ہونے والے نارواں سلوک اور غیر اخلاقی روے کی بھر پور مزمت کی گئی، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حقیقی صحافی کے ساتھ ہونے والے اس طرح کے واقعات کو کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے، ورکرز یونین سینئر صحافیوں کے ساتھ بداخلاقی، بدتمیزی اور مزکورہ حملے کو ایک سازش تصور کرتی ہے مزکورہ واقعے کے پیچھے چھپے مقاصد کیا تھے، کس کے کہنے پر معاملہ اس نوبت تک پہنچا، صحافی معاشرے میں مظلوم عوام کی واحد آواز ہیں, آج ملک بھر میں صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی جان پر کھیل کر مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن کچھ ادارے اور عوام کے ٹیکس سے زاتی تشہیر کے لئے مسلط افراد کی جانب سے صحافیوں پر حملہ، ان کے ساتھ بداخلاقی اور دھمکیاں دینا کھلی بدمعاشی کے مترادف ہے۔ جس کی فوری انکوائری کراکر واقعہ کی طے تک پہنچا جائے، مزکورہ افسوس ناک واقعہ کے مزکری کرداروں کو بے نقاب کرکے منظر عام پر لایا جائے۔ صحافی برادری میئر حیدرآباد سے مطالبہ کرتی ہے کہ مزکورہ معاملے کا نوٹس لیکر واقعے کی فوری غیر جانبدارانہ تحقیق کراکر مزکورہ معاملے کے کرداروں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر صحافی برادری کی جانب سے مسلسل میئر آفس کے عملے کی جانب سے ناروان سلوک کے خلاف مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوگی جس میں مختلف آپشن زیر غور ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں