243

سینئر صحافی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس۔۔

کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے صدر کاظم خان اور سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو نے مشترکہ بیان میں روزنامہ نئی بات کراچی کے سینئر رپورٹر مرتضی ٰکے زلفی کو این سی سی آئی اے کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس پرشدید تحفظات کا ااظہار کرتے ہو ئے کہا کہ صحافت اور سچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور رپورٹر کی زندگی کا سب سے معتبر لمحہ وہ ہوتا ہے جب اسکی حقائق پر مبنی خبر کے خلاف ٹھوس شواہد اور دلیل نا ہونے کے باعث اسے ریاستی جبر اور ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ کے زلفی تمام تر حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود آج بھی اپنی خبر کی صداقت پر قائم ہیں ۔ مرتضی ٰ کے زلفی نے سی پی این ای کی میڈیا فریڈم کمیٹی کے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قانونی فورم پر اپنی خبر کی سچائی ثابت کرنے کو تیار ہیں ۔ سی پی این ای مرتضیٰ کے زلفی کے سچائی اور شواہد پر مبنی موقف کی حمایت کرتے ہوئے حکومتی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ انکے خلاف کسی بھی برخلاف قانون کارروائی سے باز رہا جائے ۔ سچ اور حقائق پر مبنی خبر اور خبر نگار کے ساتھ پوری قوت سے کھڑا ہونا ہی آزادی صحافت کی عملی شکل ہے اور سی پی این ای اس زمرے میں کبھی بھی صحافی ساتھیوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں