355

سینئر صحافی رضوان دادا گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ نے ہفتہ کی صبح دن نیوز کے اینکرپرسن اور سینئیر صحافی رضوان الرحمان عرف رضوان رضی دادا کو گرفتار کرلیا۔۔ ان کی گرفتاری کی اطلاع ان کے بیٹے نے سوشل ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر دی۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایاگیا کہ نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کیا اور کالے رنگ کی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ سوشل میڈیا پہ شور مچنے پر ایف آئی اے نے رضوان دادا کی گرفتاری شو کردی۔۔ رضوان رضی پر ریاست عدلیہ اور فوج مخالف مواد سوشل میڈیا پہ پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے، ایف آئی آر میں دعوی کیاگیاہے کہ رضوان رضی نے ریاست مخالف ٹوئیٹس کرنے کا اعتراف کیاہے۔۔ سائبر کرائم یونٹ نے ان کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا اور ٹوئیٹر اکاؤنٹ بھی بندکردیا۔۔

 

 

 

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں