سینئر صحافی کا سوئم آج ہوگا۔۔

ایکسپریس ٹریبون کے ایڈیٹوریل کنسلٹنٹ ابوالحسنات مختصر علالت کے بعد 68 سال کی عمر میں نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد بلاک جے قلندریہ چوک کے قریب مسجد خیرالبشر میں ادا کی گئی بعد ازاں انہیں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم ابوالحسنات نے سوگواران میں  بیوہ، تین بیٹیوں اور بیٹے کو چھوڑا ہے، وہ گزشتہ 9 سال سے ایکسپریس ٹریبیون اخبار سے منسلک تھے اس سے قبل انھوں نے ڈان، مارننگ اسٹار، سعودی گزٹ اور دیگر اخبارات میں کام کیا۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز محکمہ اطلاعات سے کیا۔  صحافی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ا۔۔ابو الحسنات کا سوئم پیر کو عصر اور مغرب کے درمیان منعقد ہوگا، مردوں کے لیے مسجد خیر البشر میں جبکہ خواتین کے لیے ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 554/اے ، بلاک جے نارتھ ناظم آباد میں انتظام کیا گیا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں