سینئر صحافی خاک کے حوالے۔۔

سینئر کشمیری صحافی ممبر نیشنل پریس کلب اسلام آباد ندیم احمد صدیقی لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر کوریج کے لئے جاتے ہوئے کار حادثے میں انتقال کر گئے۔ حادثہ پلجورہ میرپور کے مقام پر پیش آیا۔ کار منی بس سے ٹکرانے کی وجہ سے کار مین سوار ندیم احمد صدیقی، کیمرہ مین دنیا نیوز ظفر بٹ، معروف پوٹھوہاری ایکٹر کلیم الحسن جرال، ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ ندیم صدیقی موقع پر ہی انتقال کر گئے جبکہ کلیم جرال کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور انہیں اسلام آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ دیگر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے اور انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔ندیم صدیقی کو میرپور آزاد کشمیر کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔۔

Nadeem Siddiqui

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں