313

سینئرڈیجیٹل صحافی کا فون ٹیکس دینے کے باوجود بلاک۔۔

سینئر ڈیجیٹل صحافی عمران ملک کا موبائل فون پی ٹی اے نے ایک لاکھ تیرہ ہزار روپے ٹیکس لینے کے باوجود بلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا بائٹس اور اردوایکسپریس کے ایڈیٹر انچیف عمران ملک نے امریکا سے سام سنگ گلیکسی ایس ٹوئنٹی فور الٹرا قانونی طور پر خریدا اور پاکستان واپسی پر باقاعدہ رجسٹرڈ بھی کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مقررہ وقت کے اندر میزان بینک کے ذریعے پی ایس آئی ڈی حاسل کرکے اپنے پاسپورٹ پر ایک لاکھ تیرہ ہزار روپے کا ٹیکس پی ٹی اے میں جمع کرایا اس کے باوجود پی ٹی اے کی ہدایت پر جاز نیٹ نے ان کا موبائل کنکشن بند کردیا۔۔عمران ملک کے مطابق گزشتہ تین دن سے ان کا موبائل بند ہونے کے باعث ان کے صحافتی فرائض شدید متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کالز، موبائل ڈیٹا، واٹس ایپ، بینکنگ ایپس اور نیوز روم رابطے بھی متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ “میں نے قانونی طور پر اور وقت پر بھاری ٹیکس ادا کیا، لیکن پھر بھی مجھے نادہندہ سمجھ کر موبائل بلاک کر دیا گیا۔ عمران ملک نے مطالبہ کیا کہ ان کا موبائل فون فوری بحال کیا جائے ، پی ٹی اے ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے اور پی تی اے و میزان بینک عوامی طور پر معاذرت کریں، انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ناقص سروس اور ذہنی اذیت کے باعث جمع کرائے گئے ٹیکس کا پچاس فیصد واپس کیا جائے۔ تاحال پی ٹی اے اور میزان بینک کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں