سینئر صحافی اور کالم نگار سعید اظہر لاہور میں انتقال کر گئے۔ان کے انتقال پر سیاسی شخصیات، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینئر صحافی اور کالم نگار سعید اظہر کچھ عرصہ سے علیل تھے اور لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کی نماز جنازہ پونچھ روڈ لاہور میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب سمیت صحافتی برادری سے تعلق رکھنے والی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔سعید اظہر کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری سرور، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، قمر زمان کائرہ، سینئر صحافیوں عطاء الحق قاسمی، منیر احمد منیر، مستنصر حسین تارڑ اور دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Facebook Comments
