سینئر اداکارہ سکینہ سموں اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پرسیخ پا ہوگئیں، وہ چند روز قبل کورونا کا شکار ہونے کے سبب قرنطینہ میں چلی گئی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے بھی اپنی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک صحافی نے صحت کے بارے میں بتانے سے انکار پر جھوٹی خبر پھیلائی، بیمار کوئی بھی ہوسکتا ہے، بیماری کا مذاق اڑانا کون سی بہادری ہے؟اداکارہ سکینہ سموں کے چند روز قبل کرائے گئے کورونا ٹیسٹ میں وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں، اسی معاملے پر ان کی موت کی جھوٹی افواہ پھیلا دی گئی۔چند روز سے سوشل میڈیا پر سینئراداکارہ اورڈائریکٹرسکینہ سموں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبریں زیرگردش ہیں۔ اب سکینہ سموں کی جانب سے اس حوالے سے مؤقف سامنے آگیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتیں۔سکینہ سموں کے علاوہ بہت سی ویب سائٹس نے اداکارہ روبینہ اشرف کے حوالے سے بھی خبرچلائی کہ وہ بھی کورونا سے متاثرہوچکی ہیں اورآئسولیشن میں ہیں، تاہم ان خبروں میں کسی قسم کے مصدقہ ذرائع کا ذکرنہیں کیاگیا۔اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سکینہ سموں نے اس حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔اپنی ٹویٹ میں متعلقہ صحافی کا نام بتائے بغیر سکینہ سموں نے لکھا کہ گزشتہ روز ایک نام نہاد صحافی پورا دن مجھے کالز کرتا رہا ، میں نے اس سے بات کرنے یا کسی بھی میسج کا جواب دینے سے انکار کردیا ۔اداکارہ نے واضح کیا کہ میں اپنی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتی تھی، لمبی بات ہے لیکن مختصرا یہ کہ میں نے اس کا نمبر واٹس ایپ پر بلاک کردیا۔سکینہ سموں نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں ان کے انتقال کر جانے کے حوالے سے جھوٹی خبر دیکھی جاسکتی ہے۔
سینئر اداکارہ موت کی جھوٹی خبر پر سیخ پا۔۔
Facebook Comments
