senior adakaar ne corona ko shikast dedi

سینئر اداکار نے کورونا کو شکست دے دی۔۔

سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔چند روز قبل اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا کی دوسری لہر کا شکار ہوگئے تھے۔ ان کے بیٹے شہروز سبزواری نے اپنے والد میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد اسپتال میں زیرعلاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔گزشتہ روز شہروز سبزواری نے ہی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے والد کی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا خدا کی مہربانی سے اب ان کے والد بالکل ٹھیک ہیں اور اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں