seena-ba-seena-92

سینہ بہ سینہ قسط 92

سینہ بہ سینہ قسط 92

دوستو، ایک بار پھر ریٹنگ رپورٹ کے ساتھ حاضر ہوں۔۔۔ یہ رپورٹ ماہ نومبر سے متعلق ہے۔۔ پپو کا دعوی ہے کہ یہاں ریٹنگ کے حوالے سے جو بھی اعدادوشمار فراہم کئے جارہے ہیں اگر کوئی چینل اسے چیلنج کرتا ہے تو ہم پھر اسے ثابت بھی کرینگے۔۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ، میڈیا لاجک پاکستان کا وہ واحد مستند ادارہ ہے جو میڈیا انڈسٹری کی ریٹنگ کے لئے چینل مالکان کی نمائندہ تنظیم پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن، مشتہرین کی نمائندہ تنظیم پاکستان ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن اور پیمرا سے منظورشدہ ہے۔۔اور اگلے تین سال تک میڈیا لاجک جس چینل کی جو بھی ریٹنگ دے گا اسے ہی حتمی اور فائنل تصورکیا جائے گا، میڈیا لاجک کی ریٹنگ نہ صرف چینلز کے لئے ہیں بلکہ ملک کی تمام بڑی ایڈورٹائزنگ ایجنسیز بھی اپنا کاروبار اسی ریٹنگ کی بنیاد پر کرتی ہیں اور اپنا سرمایہ چینلز پر لگاتی ہیں۔۔میڈیا لاجک ویسے تو روزانہ اور ہفتہ وار کی بنیاد پر بھی ریٹنگ جاری کرتا ہے لیکن آپ لوگوں کی سہولت کیلئے ہم ماہانہ رپورٹ سے ہی چیدہ چیدہ نکات آپ کی خدمت میں آسان تر الفاظ میں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ عام میڈیاورکر کے ساتھ ساتھ میڈیا سے باہر ہمارے عام قاری بھی ریٹنگ کو کچھ کچھ سمجھ سکیں۔۔

ملک بھر میں دیکھے گئے ٹاپ چینلز کا ذکر کیا جائے توپی ٹی وی ہوم کی پوزیشن نمبر ون ہے، اے ٹی وی دوسرے، اے آر وائی ڈیجیٹل تیسرے، ہم ٹی وی چوتھے، پی ٹی وی نیوز پانچویں، جیوانٹرٹینمنٹ اور جیونیوز چھٹے،ساتویں، کارٹون نیٹ ورک آٹھویں، فلم ایزیا نویں، ڈزنی چینل دسویں، جیوکہانی گیارہویں، اے پلس بارہویں، اے آر وائی نیوز تیرہویں، ایکسپریس نیوز اور اردو 1 بالترتیب چودہویں اور پندرہویں نمبر پر رہے۔۔نومبر کے دوران کیبل پہ دکھائے جانے والے چینلز میں اے آر وائی ڈیجیٹل پہلے نمبر نمبر، ہم ٹی وی دوسرے، جیوانٹرٹینمنٹ،جیونیوز تیسرے اور چوتھے، کارٹون نیٹ ورک پانچویں، فلم ایزیا چھٹے، ڈزنی چینل ساتویں، جیوکہانی،اے پلس، اے آر وائی نیوز ،ایکسپریس نیوز بالترتیب اٹھویں،نویں،دسویں اور گیارہویں نمبر پر رہا، اردو1 بارہویں، اینیمل پلانٹ تیرہویں،ایکسپریس انٹرٹینمنٹ چودھویں اور سمانیوز پندرہویں نمبر پر رہا۔۔کراچی میں نومبر کے دوران ٹاپ فائیو چینلز میں اے آر وائی ڈیجیٹل،ہم ٹی وی، جیوانٹرٹینمنٹ،کارٹون نیٹ ورک اور جیونیوز رہے۔۔لاہور میں اے آر وائی ڈیجیٹل، ہم ٹی وی،جیونیوز، ڈزنی چینل اور کارٹون نیٹ ورک ۔۔جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹاپ فائیو چینلز جو نومبر میں سب سے زیادہ دیکھے گئے ان میں جیو کہانی، فلم ایزیاں، پی ٹی وی ہوم، اے آر وائی ڈیجیٹل اور پی ٹی وی نیوز رہے۔۔تفریحی چینلز میں اے آر وائی ڈیجیٹل ٹاپ پوزیشن پر رہا، ہم ٹی وی کا دوسرا، جیوانٹرٹینمنٹ کا تیسرا، فلم ایزیاچوتھے ، جیوکہانی پانچویں،اے پلس چھٹے، اردو1 ساتویں، ایکسپریس انٹرٹینمنٹ آٹھویں، ٹی وی 1 نویں اور کلرز ٹی وی دسویں نمبر پر رہا۔۔تفریحی چینلز کے پرائم ٹائم شام سات سے رات 10 بجے کے دوران ہم ٹی وی نومبر کے دوران چھایا رہا اور پہلی پوزیشن پر رہا، اے آر وائی ڈیجیٹل کا دوسرا،جیوانٹرٹینمنٹ تیسرے،فلم ایزیا چوتھے، جیوکہانی پانچویں، اے پلس چھٹے، اردو1 ساتویں، ایکسپریس انٹرٹینمنٹ آٹھویں، کلرز نویں اور ٹی وی ون دسویں نمبر پر رہا۔۔میوزک چینلز میں ایٹ ایکس ایم پہلے، جلوہ دوسرے، اے آر وائی میوزک تیسرے، وائب ٹی وی چوتھی پوزیشن پر رہا۔۔اسپورٹس چینلز میں جیوسوپر کی پہلی ،ٹین اسپورٹس اور پی ٹی وی اسپورٹس بالترتیب دوسرے،تیسرے نمبرپررہے۔۔فلمی چینلزمیں فلم ورلڈ نومبر کے دوران سب سے زیادہ دیکھا گیا، دوسرے نمبر پر سلوراسکرین، ایچ بی او تیسرے، فلم ایکس چوتھے، راوی پانچویں، ڈبلیوبی چھٹے، اے ایکس این ساتویں، اسٹار موویز نویں اور اسٹارلائٹ ٹی وی دسویں نمبر پر رہا۔۔فوڈ چینلز میں مصالحہ ٹی وی کی پوزیشن پہلی رہی، ذائقہ دوسرے نمبر پر رہا۔۔بچوں کے چینلز میں کارٹون نیٹ ورک پہلے نمبر پر رہا، ڈزنی چینل دوسرے، نکل ڈن تیسرے، پوگو چوتھے اور سینماچی کڈز پانچویں نمبر پررہا۔۔

نومبر کے دوران سب سے زیادہ ریٹنگ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے کو ملی، دوسرے نمبر پر ہم ٹی وی کا یقین کا سفر رہا، جیو انٹرٹینمنٹ کی خانی تیسرے، ہم ٹی وی کی تھوڑی سی وفا، الف اعلان اور انسان،نصیبوں جلی بالترتیب چوتھے،پانچویں،چھٹے نمبر پر رہا، فلم ایزیا کا ناگن ٹو ساتویں، اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں غیرت،بلبلے اور ایسی ہے تنہائی بالترتیب آٹھویں،نویں اور دسویں پوزیشن پر رہے۔۔

نومبر کے دوران ٹاپ نیوزچینلز میں جیونیوز نمبر ون، اے آر وائی نیوز دوسرے، ایکسپریس نیوز تیسرے،سما چوتھے، دنیانیوز پانچویں، ڈان نیوزچھٹے،92نیوز ساتویں، آج نیوز آٹھویں، نیوزون نویں اور 24 نیوز دسویں نمبر پر رہا۔۔نیوزچینلز کے پرائم ٹائم رات 8 سے بارہ بجے کے دوران جیونیوز نمبر ون،اے آر وائی نیوز دوسرے، ایکسپریس نیوز تیسرے،دنیا نیوز چوتھے، سما پانچویں، 92نیوز چھٹے، نیوزون ساتویں، آج نیوز آٹھویں، ڈان نیوز نویں اور 24 نیوز دسویں نمبر پر رہا۔۔نیوزچینلز کے ٹاک شوزمیں جیونیوز کا جرگہ پہلے نمبر پر رہا۔۔نومبر کے دوران دوسری پوزیشن پر اے آر وائی نیوز کا سوال یہ ہے ، جیونیوز کا کیپٹل ٹاک اور لیکن تیسرے اور چوتھے ، اے آر وائی نیوز کا دی رپورٹرز،اعتراض ہے پانچویں اور چھٹے، پی ٹی وی نیوز کا نکتہ اعتراض ساتویں، دنیا نیوزکا دنیا کامران خان کے ساتھ نویں اور جیونیوزکا نیا پاکستان دسویں نمبرپر رہا۔۔انفوٹینمنٹ شوز میں ایکسپریس نیوز کا خبردار پہلے نمبر پر رہا، دنیا نیوز کا مذاق رات دوسرے،دنیا نیوز کا حسب حال تیسرے،ایکسپریس نیوز کا سیاسی تھیٹر چوتھے، 24نیوز کا کیونکہ یہ ہے جمہوریت پانچویں اور نیونیوز کا سواتین چھٹے نمبر پہ رہا، جیونیوز کا خبرناک ٹاپ فائیو میں نومبر کے دوران جگہ نہ بناسکا۔۔

مارننگ شوز کی دوڑ میں ندایاسر چھائیں رہیں، ساحر لودھی دوسرے نمبر پر رہے،صنم جنگ تیسرے،جویریہ سعود چوتھے اور ہما عامر شاہ پانچویں نمبر پر رہے۔۔ مارننگ شوز میں اے آروائی ڈیجیٹل کا گڈ مارننگ پاکستان پہلے، ٹی وی ون کا آپ کا ساحر دوسرے، ہم ٹی وی کا جاگوپاکستان جاگو تیسرے، ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کا ست رنگی چوتھے، جیونیوز کا جیوپاکستان پانچویں۔۔ڈان نیوز کا چائے ٹوسٹ اور ہوسٹ چھٹے،اے ٹی وی کا مارننگ شو مہکتی مارننگ ساتویں،آج نیوز کا گڈ مارننگ آج آٹھویں، اے آر وائی نیوز کا مارننگ شو نویں،، سما کا صبح سویرے سما کے ساتھ دسویں، اے آر وائی زندگی کا سلام زندگی گیارہویں، سی ٹی وی کا سن رائز فرام استنبول بارہویں، کے 21 کا گڈ مارننگ تیرہویں،سچ ٹی وی کا سچ سویراچودھویں، میٹرو1 کا مارننگ ڈیلائٹ پندرہویں اور نیونیوز کا نیوپاکستان سولہویں نمبر پر رہا۔۔

اشتہارات کی بات کی جائے تو نیوزچینلز کو سینتیس فیصد، انٹرٹینمنٹ کو پینتیس فیصد، علاقائی چینلز کو پندرہ ، میوزک چینلز کوچھ فیصد اشتہارات ملے۔۔ آج کیلئے اتنا ہی، بس ایک مختصر سے بریک کے بعد۔۔ پپو کی مزید مخبریاں، جس کیلئے وہ میڈیا انڈسٹری میں مقبول ہے، شرطیہ نئی اور تازہ مخبریوں کے ہمراہ پپو کے ساتھ پھر حاضری دونگا۔۔جب تک اجازت۔۔ علی عمران جونیئر۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں