Seena-Ba-Seena-89

سینہ بہ سینہ 89

سینہ بہ سینہ قسط 89

دوستو، آپ کا موسٹ فیوریٹ سلسلہ سینہ بہ سینہ حاضر ہے۔۔ تاخیر کی معذرت چاہتا ہوں۔۔ کچھ طبیعت کی خرابی تھی اور کچھ نجی مصروفیات کی وجہ سے وقت پر اسے مکمل نہ کرسکا۔۔۔اس دوران کراچی کا ایک چکر بھی لگانا ازحد ضروری ٹھہرا، اتنا اہم کام تھا کہ حلقہ احباب سے ملاقاتیں بھی نہ ہوسکیں۔۔اپنی باتیں تو پھرہوتی رہیں گی۔۔آپ لوگوں کو پپو کی مخبریوں کا شدت سے انتظاررہتا ہے، تو سب سے پہلے بات کرتے ہیں ٹی وی چینلز کی ریٹنگ کی۔۔۔

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن(پی بی اے) کی منظوری سے تین سال کیلئے چینلز کی ریٹنگ دینے والے میڈیا لاجک نے ستمبر دوہزار سترہ کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔۔جس کے مطابق  وہ تمام چینلز جو کیبل اور سیٹلائٹ پر دکھائے جاتے ہیں ان میں اے آر وائی ڈیجیٹل پہلی پوزیشن پر ہے، ہم ٹی وی دوسرے، جیوانٹرٹینمنٹ تیسرے ، جیونیوز چوتھے،کارٹون نیٹ ورک پانچویں، اے آر وائی نیوز چھٹے، ڈزنی ساتویں، ایکسپریس آٹھویں ، اے پلس گیارہویں،سماء تیرہویں، ٹی وی ون چودھویں اور دنیانیوز پندرہویں نمبر پر ہے۔۔۔

اسی طرح کراچی میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ٹاپ تھری چینلز میں اے آر وائی ڈیجیٹل پہلے، ہم ٹی وی دوسرے اور جیوانٹرٹینمنٹ تیسرے نمبر پر ہے۔۔ لاہور میں ٹاپ تھری پوزیشن پر جیونیوز، ہم ٹی وی اور اے آر وائی ڈیجیٹل بالترتیب پہلے،دوسرے ، تیسرے نمبر پر ہیں، جڑواں شہروں راولپنڈی،اسلام آباد میں ٹاپ تھری چینلز پی ٹی وی ہوم، اے آر وائی ڈیجیٹل اور فلم ایزیا شامل ہیں۔۔اسی طرح انٹرٹینمنٹ چینلز میں  اے آر وائی ڈیجیٹل پہلے، ہم ٹی وی دوسرے، جیوانٹرٹینمنٹ تیسرے، فلم ایزیا چوتھے، اے پلس پانچویں،اردو1 کی چھٹی پوزیشن،جیوکہانی ساتویں، ٹی وی ون آٹھویں ، ایکسپریس انٹرٹینمنٹ نویں اور اسٹار پلس دسویں نمبر پر رہا۔۔انٹرٹینمنٹ چینلز کے پرائم ٹائم یعنی شام سات سے رات دس بجے کے دوران  ہم ٹی وی پہلے،اے آر وائی ڈیجیٹل دوسرے، جیوانٹرٹینمنٹ تیسرے،فلم ایزیاچوتھے، اے پلس پانچویں، اردو 1 چھٹے، جیوکہانی ساتویں،کلرز(بھارتی)آٹھویں،ٹی وی ون نویں اور ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی پوزیشن دسویں رہی۔۔ انٹرٹینمنٹ چینلز میں اسٹارپلس اور کلرز کی ٹاپ ٹین میں پوزیشن پاجانا اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ پاکستانیوں میں بھارتی چینلز پھر سے مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔۔سیٹلائٹ اور کیبل پر دکھائے جانے والے نیوز چینلز کی بات کی جائے تو  جیونیوز پہلے نمبر ہے، اے آر وائی نیوز دوسرے،ایکسپریس نیوز تیسرے، سما چوتھے، دنیا نیوزپانچویں، ڈان نیوز چھٹے، نیونیوز ساتویں،نیوز ون آٹھویں، 24نیوز کی نویں اور 92نیوز دسویں نمبر پر رہا۔۔نیوزچینلز کے پرائم ٹائم رات آٹھ سے بارہ بجے کی بات کی جائے تو جیونیوز پہلے، اے آر وائی دوسرے،دنیا نیوز تیسرے، ایکسپریس چوتھے، سماپانچویں، نیوزون چھٹے، ڈان نیوز ساتویں، آج نیوز آٹھویں، 24نیوز نویں اور 92نیوز کی دسویں پوزیشن رہی۔۔اسی طرح انٹرٹینمٹ پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اور مشہور پروگراموں میں فلم ایزیا کا ناگن ٹو نمبر ون پر رہا، ہم ٹی وی کا الف اللہ کی دوسری پوزیشن رہی، ہم ٹی وی کے ہی یقین کا سفر کا تیسرے نمبر رہا، جیوانٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ بھولی بانو چوتھے، اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ مبارک ہو بیٹی ہوئی ہےپانچویں نمبر ،اردو ون کا باغی چھٹے،اے آر وائی ڈیجیٹل کا بلبلے ساتویں،اے آر وائی کا غیرت آٹھویں،جیوانٹرٹینمٹ کا محبت تم سے نفرت تم سے نویں اور اے آر وائی ڈیجیٹل کا جیتوپاکستان دسویں پوزیشن پر رہا۔۔

نیوزچینلز کے ٹاک شوز اور کرنٹ افیئرز پروگراموں کی بات کی جائے تو ستمبر میں ٹاپ تھری پوزیشن جیونیوز کے حصے میں آئیں، جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے نام، جرگہ اور کیپٹل ٹاک بالترتیب پہلے،دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، اے آر وائی نیوز کا پروگرام رپورٹر چوتھے اور کاشف عباسی کا شو پانچویں نمبر پر رہا۔(یہ شواگست میں پہلے نمبر پر تھا، اس کی یہ حالت کیوں ہوئی اس پر پھر بات کرینگے)،جیونیوز کا نیا پاکستان چھٹے، نیوز ون کا لائیوودڈاکٹر مسعود ساتویں،جیونیوز کا رپورٹ کارڈ آٹھویں، اے آر وائی نیوز کا پاورپلے نویں اور اے آر وائی نیوز کا ہی سوال یہ ہے دسویں نمبر پر رہا۔۔نیوزچینلز کے انفوٹینمنٹ شوز کی بات کی جائے تو دنیانیوز کا حسب حال چھایا رہا اور پہلی پوزیشن رہی، دنیا نیوز کے ہی مذاق رات کا دوسرا نمبر رہا،  جیونیوز کا خبرناک تیسرے، ایکسپریس نیوز کا خبردار چوتھے ،24 نیوز کا کیونکہ یہ جمہوریت کی پوزیشن پانچویں، ایکسپریس کا سیاسی تھیٹر چھٹے اور نیونیوز کا سواتین ساتویں نمبر پر رہا۔۔مارننگ شوز کی دوڑمیں اے آر وائی ڈیجیٹل کی ندایاسر کا مارننگ شوگڈ مارننگ پاکستان کا پہلا نمبر، ہم ٹی وی پرصنم جنگ کا جاگوپاکستان دوسرے، اے ٹی وی پر سندس خان کا مہکتی مارننگ تیسرے،ٹی وی ون پر آپ کا ساحر چوتھی، جیوانٹرٹینمنٹ کا جیو پاکستان پانچویں، ڈان نیوز کا چائے ٹوسٹ اور ہوسٹ چھٹے، اے آر وائی نیوزکی صنم بلوچ کا ساتواں،سما کا صبح سویرے سما کے ساتھ آٹھویں، ایکسپریس کا ست رنگی نویں اور نیونیوز کا نیوپاکستان دسویں پوزیشن پر رہا۔۔

حیران کن طور پر رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن میں جیوانٹرٹینمنٹ  پر لانچ ہونے والا گیم شو جیوکھیلو پاکستان تب سے ستمبر تک ٹاپ ٹین میں بھی جگہ نہیں بناسکا۔۔جب کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کا جیتو پاکستان پہلے نمبر سے دسویں پوزیشن پر آگیا۔۔

ستمبر کے مہینے میں نیوزچینلز کو انتالیس فیصد، انٹرٹینمنٹ کو پینتیس فیصد، علاقائی چینلز کو تیرہ فیصد، اسپورٹس چینلز کو چارفیصد اشتہارات دیئے گئے۔۔

چلیں اب پپو کی کچھ مخبریوں پر بھی بات ہوجائے۔۔۔ کیونکہ سینہ بہ سینہ پپو کی مخبریوں کے بغیر ایسا ہی ہے جیسے کوئی خاتون اینکر بغیر میک اپ کے اسکرین پر نظر آجائے۔۔۔ یہ تو ایک مذاق کی بات تھی۔۔۔ چلیں اب پپو کی کچھ مخبریوں کا احوال بھی پڑھ لیں۔۔۔

سب سے پہلے بات جیونیوزکی۔۔ جس کا گیم شو جسے رمضان المبارک میں لانچ کیاگیا تھا اور دوبڑے سابق کرکٹرز اس کی میزبانی کررہے تھے، بری طرح ناکامی کاشکار ہوگیا ہے، شنید ہے کہ اس کے آخری پروگرام ریکارڈ ہوچکے ہیں اور اب اسے بند کیا جارہا ہے، اس کی ٹیم کو بھی فارغ کردیاگیا ہے۔۔۔

ابتک نیوز کی کافی دنوں سے پپو نے کوئی خبر نہیں دی تھی۔۔ یہاں کچھ وکٹیں گری ہیں، ایک خاتون رپورٹر نے تو گروپ میں “افسران” کو برابھلا کہہ کر استعفا دے دیا۔۔ محترمہ نے جتنی سخت زبان استعمال کی ہے، ایچ آر کو سوچنا چاہیئے کہ ایسی زبان استعمال کرنے پر مجبور ی کیسی آن پڑی؟ اسی طرح ایک اور رپورٹر کو بیوروچیف نے بحث کرنے پر نکال باہر کیا۔۔ ابتک نیوز کے کنٹرولر نے بھی استعفا دیدیا ہے کہاجارہا ہے کہ وہ “بول” کو پیارے ہوگئے ہیں۔۔ ڈائریکٹر نیوز کے متعلق بھی خبریں گرم ہیں کہ وہ 92نیوز جوائن کرنے والے ہیں اور جلد یابدیریہ  معاملہ بھی سامنے آجائے گا۔۔۔

آج کیلئے اتنا ہی۔۔۔ مزید باتیں کل کریں گے۔۔ پپو کی مختلف چینلز کے حوالے سے تازہ ترین مخبریوں کیلئے جڑے رہیئے اپنے فیوریٹ سلسلے سینہ بہ سینہ سے۔۔ تب تک ایک شارٹ بریک۔۔۔(علی عمران جونیئر)۔۔۔۔۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں