سینہ بہ سینہ….آف دا ریکارڈ..پارٹ5 ….
آج بهی سب سے پہلے پراپرٹی ٹائیکون اور ان کے چینلز کی بات کرینگے….
ٹائیکون نے اپنے چینلز کیلئے پتے پهینٹنے شروع کر دیئے… گیم آن ہو گیا… کئی سرپرائزز تیار ہیں.. کچه معاملات پائپ لائن میں ہیں تو کچه ٹیبل پر موجود ہیں.. کچه سینیئرز اور میدان کے کهلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کے ساته جانے کیلئے تیار ہیں.. کچه نے تو ٹائیکون سے خفیہ ملاقاتوں میں اپنے بهرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے… کچه بڑے چینلز پهر سے خالی خالی دکهائی دینگے.. کئی اینکرز جو اس وقت حلالے میں مصروف ہیں اپنی کمر کس رہے ہیں…تنخواہوں اور پیکجز کی آندهی بہت سوں کو اڑا لے جائے گی.. بول سے سبق سیکهنے والے کارکنان اپنے معاملات ٹهونک بجا کر طے کرینگے… یہ بات بهی دیکهنے میں آئے گی کہ ٹائیکون کے چینلز پر بول سے زیادہ مراعات دی جائیں گی..ورنہ کوئی پهر سے رسک لینے پر تیار نہیں ہو گا..
میڈیا کی دائیوں کا دعوی ہے کہ اب میڈیا میں استعفوں کے آفٹرشاکس لگنا جلد شروع ہونے والے ہیں… دنیاداری کو ایک اینکر نے جواب دہ دیا… ٹوئیٹ کیا اور اپنے گرو کی سنت پر عمل کیا.. لال پیلے نیلے اودهے گلابی سب آفٹرشاکس کی لپیٹ میں ہیں کیونکہ یہ سارے چینلز اس پٹی پر قائم ہیں جہاں کسی بهی وقت ناگہانی آسکتی ہے..
آف دا ریکارڈز میں کوشش ہوتی ہے کہ صرف کام کے حوالے سے یا کسی بریکنگ نیوز پر کسی شخصیت کا ذکر محتاط انداز میں کچه اس طرح کیا جائے کہ میڈیا سے باہر کے لوگ بهی سمجه جائیں.. ورنہ سینہ بہ سینہ تو بہت کچه ہے.. جیسے کون سا اینکرز کس کے ساته عشق کی پینگیں بڑها رہا ہے…کون کون سی خواتین اینکرز کہاں اور کس سے سیٹ ہیں… کون کس کا فیوریٹ ہے… اور کون کسے صرف لارے لپے دے رہا ہے.. مگر ان سب سے کوئی سروکار نہیں..یہاں صرف اجتماعی حوالوں سے بات کرنے کی کوشش کی جائیگی.. ورنہ تو ہر بندہ اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے…
باقی کچه اہم اور خاص کل … پڑهنا مت بهولئے گا.