سینہ بہ سینہ…. آف دا ریکارڈ….پارٹ فور….
پراپرٹی ٹائیکون نے لگتا ہے تاریخ سے سبق نہیں سیکها..اور وہی غلطی دہرانے جارہا ہے جو اس سے بول کرچکا..بول نے اپنے وقت کے تمام ٹاپ اینکرز توڑ لئے تهے…یہاں بهی یہی کہانی چل پڑی ہے.. راولپنڈی..اسلام آباد کے ایک بااثر اینکر کو لینے کے بعد اب باضمیر اینکر سے معاملات ہوگئے ہیں.. مارکیٹ میں ویسے بهی یہ مشہور ہے کہ اینکر کاکامنا ویسے بهی ٹائیکون کا بندہ ہے… کاکامنا کی ٹیم بهی پریشانی کا شکار ہے کہ…بول تو باضمیراینکر کا بے بی چائلڈ پراجیکٹ تها پهر یہاں وہاں کا آسرا کیوں ؟؟… یہ بهی مشہور ہے کہ باضمیر اینکر کی ٹیم سے بول والوں نے دی گئی گاڑیاں تک واپس نہیں لی..اسی طرح دیگر اینکرز کا بهی حال ہے…خیر… اب دیکهنا یہ ہے کہ کاکامنا اپنا ضمیر پهر کب جگاتا ہے اور دنیاداری ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کب کرتا ہے؟؟
یہ بهی اطلاعات ہیں ہیں کہ وڈا چینل اب نومولود کو گود نہیں لے رہا کیونکہ..سیکیورٹی کلیئرنس نہیں مل رہی…اور یہ کلیئرنس کون دیتا ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں…
ٹائیکون کے چار چینلز کے علاوہ…. مزید دو نیوز چینلز مارکیٹ میں آنے کیلئے تیار ہیں…جس کیلئے کارکنان تیاری پکڑ لیں…ایک چینل کیلئے میڈیا کا بہت بڑا نام “ڈبل اے” استاد کہنے کیلئے تیار ہے.. دوسرے چینل کا انفرا اسٹرکچر تیار ہے..ہائرنگ کسی بهی وقت شروع ہوسکتی ہے.. اس دوسرے والے چینل کی مدر آرگنائزیشن مارکیٹ میں پہلے ہی اپنی جگہ بناچکی ہے..جب کہ جس کیلئے ایک بڑا نام ڈبل اے استاد کہنے کوتیار ہے وہ چینل بهی کافی عرصے سے..شیر آرہا ہے..شیرآرہا ہے والی مثال کے تحت ابهی تک آکر نہیں دے رہا..
آج کیلئے اتنی ڈوز کافی ہے…باقی باتیں کل کرینگے اگر زندگی رہی انشااللہ….