سینہ بہ سینہ (آف دا ریکارڈ) پارٹ 37….
دوستو، بول الحمدللہ کیبل پر آنا شروع ہوگیا۔۔۔اب باقاعدہ نشریات کے حوالے سے بھی آپ لوگوں کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔۔۔ کیبل پر آزمائشی نشریات ملک بھر میں دکھائی جارہی ہیں۔۔۔ کئی لوگ بول کے حوالے سے نت نئے انکشافات مسلسل لکھ رہے ہیں۔۔۔ اچھی بات ہے یہ ان کی بول سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔ پہلے بھی کہتا تھا جب بدترین حالات تھے اور اب بھی یہی کہتا ہوں کہ بول بولے گا تو پورا پاکستان بولے گا۔۔۔ بول والاز کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔۔انشااللہ سب کی واپسی ہوگی۔۔ مگر کچھ ٹائم لگے گا۔۔۔ میں جانتا ہوں بول والاز کے ذہنوں میں طرح طرح کے خدشات اور تحفظات بھی ہیں لیکن میرا سب کو مشورہ ہے کہ فی الحال کچھ اور انتظار کرلیں۔۔۔ انشااللہ سب کچھ اچھا ہوجائے گا۔۔۔۔ جو لوگ بار بار فیس بک اور واٹس ایپ پر بول میں ہائرنگ کا پوچھتے ہیں، وہ بول کی ویب سائیٹ سے اپلائی کرسکتے ہیں۔۔۔ وہاں کیا ہورہا ہے اور کون آرہا ہے کون جارہا ہے، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، میں نے ابھی بول جوائن کیا ہے نہ میں بول کے ایچ آر میں ہوں کہ آپ لوگوں کو باریکی کے ساتھ تمام تفصیل دیا کروں۔۔۔۔
ویسے ایک بات تو صاف ہے کہ بول کی انٹری نے چینل مالکان کی نیندیں اڑادی ہیں۔۔۔ ٹاپ کے چینلز نے اپنی حکمت عملی دوبارہ ترتیب دینا شروع کردی ہے۔۔۔ وڈے چینل کی بات کریں تو ان دنوں وڈے چینل کو بول والاز کو توڑنے کا جنون طاری ہے۔۔۔ اتفاق سے کل مجھے بھی کال آئی تھی، کہا گیا کہ ہم جانتے ہیں آپ لاہور میں ایک چھوٹے سے چینل پر کام کررہے ہیں، آپ کو آفر کررہے ہیں۔۔۔ ہمیں جوائن کرلیں۔۔۔ میری اطلاعات کے مطابق ایسی ہی کچھ کالز متعدد بول والاز کو بھی گئی ہیں۔۔۔ جس کا مقصد صاف ظاہر ہے کہ وڈا چینل نہیں چاہتا کہ بول میں دوبارہ سے کوئی اچھی ٹیم بن سکے۔۔۔ خیر دیکھتے ہیں۔۔۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔۔۔ میں اپنا بتادوں کہ میں نے وڈے چینل کو جوائن کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔۔۔ مسئلہ وہی ابھی تک ضمیر جاگا ہوا ہے۔۔۔ میری ان دوستوں سے بھی گزارش ہے جو وڈے چینل کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں کہ وہ پلیز اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔۔۔آگے ان کی مرضی۔۔۔ ہر بندہ اپنے اچھے برے فیصلوں کا خود ذمہ دار ہوتا ہے۔۔۔۔
سگریٹ فروش سیٹھ نے اپنے لال چینل سے چھانٹیاں شروع کردی ہیں۔۔ پہلے انگریزی اخبار سے برطرفیاں کیں اب ٹی وی چینل کے کری ایٹیو اور پروگرامنگ سے خاصے پرانے لوگوں کو نکال باہر کیا ہے۔۔۔ یہ سب تو کراچی آفسر میں ہوا اب دیکھنا یہ ہے کہ لاہور آفس میں چھانٹیوں کی تلوار کب چلتی ہے؟۔۔۔ ویسے لاہور کے لوگ سمجھدار ہیں انہوں نے پہلے ہی اپنا بوریابستر باندھ کر خود کو ذہنی طور پر تیار رکھا ہوا ہے۔۔۔۔
ٹوئنٹی فور کو بھی شاید بول سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں اسی لئے تو اب محسن نقوی صاحب ہر معاملے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔۔۔ ایک طرف بول اور دوسری طرف دنیا کا مقامی چینل، دوطرفہ حملے سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات اچھی سوچ ہے۔۔۔ بس کارکنوں کا فائدہ ہونا چاہیئے۔۔۔۔
گورمے کی ہائرنگ بھی آہستہ آہستہ جاری ہے۔۔۔ بھرپور طور پر اب تک ہائرنگ شروع نہ ہونے کی وجہ وہی بول۔۔۔ انہیں ڈر ہے کہ کہیں جسے ہم رکھیں وہ ایک ماہ کے اندر ہی بول نہ چلے جائے۔۔۔ اسی لئے اب تک صرف اکادکا ہی لوگوں کو کراچی اور لاہور میں رکھا گیا ہے۔۔۔ بھرپور ہائرنگ جیسے ہی شروع ہوئی تو ضرور آپ سے شیئر کرونگا۔۔۔
آج کیلئے فی الحال اتنا ہی ملتے ہیں بریک کے بعد۔۔۔ علی عمران جونیئر۔۔