سینہ بہ سینہ (آف دا ریکارڈ) پارٹ 36….
دوستو..خبریں بہت زیادہ ہیں کوشش کرونگا ایسی خبریں دوں جسے میڈیا سے تعلق رکهنے والوں کے علاوہ بهی آسانی سے ہضم کرسکیں…
سب سے پہلے تو بول…اس پر کوئی بات نہیں کرنی صرف اتنا بتانا ہے کہ کراچی اور لاہور میں آج کل صحافیوں کے ہر گروپ کا موضوع بول ہی ہے.. سوشل میڈیا پر بهی بول کے حوالے سے انکشافی چولیں ماری جارہی ہیں جنہیں پڑه کر ہنسی خارج ہوجاتی ہے… یہ کب آرہا ہے کون سے 30 بڑے نام وہاں جوائن کررہے ہیں..یہ سب جلد آفیشیلی بتادیا جائے گا..بول پر لکهنے کیلئے بہت کچه ہے لیکن نہ بولنے کا عہد کیا ہے تو اس پر قائم ہوں فی الحال…
گورمے اسی چکر میں ہائرنگ شروع نہیں کررہا کہ بول سے لوگ بچیں تو چهان بورا ہی کام میں لائے..
دنیا نیوز کے سٹی چینل کیلئے بهی ہائرنگ شروع ہوگئی ہے جس نے 24 کے محسن نقوی صاحب کی نیندیں اڑادی ہیں.. دنیانیوز کی سٹی چینل سے محسن نقوی کے سٹی 42 کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ..نقوی صاحب نے اپنے تمام رپورٹرز کو روکنے کا لالچ بهی دیا ہے ان کے میٹنگ کرکے انہیں مزید مراعاتیں دینے کا وعدہ کیا اور یوم عاشور کے بعد 3 دن کی لائیو نشریات لاہور کے قریب ایک پرفضا مقام سے کرنے کا وعدہ بهی کیا ساته ہی ان تین دنوں کا خرچہ سرکاری ہوگا..جو لائیو نشریات کے ساته ساته پکنک بهی ہوگی..دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وہی تین دن ہونگے جب دنیاسٹی چینل کیلئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوگا…
تنخواہ بڑهانے کا اعلان تو 92 نے بهی کیا ہے..تیس فیصد تنخواہ سب کی بڑهائے جائے گی کیونکہ بہت جلد انکا آفس لاہور سے 25 کلومیٹر دور منتقل ہورہاہے.. منتقل تو ایکسپریس سے بڑی تعداد میں ملازمین کی بهی یہاں ہونے والی ہے…کیونکہ 92 میں دهڑادهڑ ایکسپریس والوں کے انٹرویوز ہوئے ہیں…اب ایکسپریس کا کیا بنے گا جہاں پہلے ہی افرادی قوت کی شدید کمی ہے..؟؟
ڈان اور سما میں تبدیلی کی اطلاعات بهی آرہی ہیں…وہاں کے کارکنان سرگوشیوں میں ان تبدیلیوں پر ان دنوں باتیں کررہے ہیں.. فی الحال آج کے کیلئے صرف اتنا ہی مزید باتیں ایک چهوٹے سے بریک کے بعد…