Seena Ba Seena

سینہ بہ سینہ قسط نمبر 35

سینہ بہ سینہ (آف دا ریکارڈ) پارٹ 35..

دوستو، طویل غیرحاضری کے بعد پهر سے حاضری.. ہفتے کو لاہور واپسی تهی لیکن وائرل کی بدولت ابهی کراچی میں ہی ہوں… کوشش کرونگا ہرہفتے یہ سلسلہ جاری رہے…

بول کے حوالے روز درجنوں کالز..ایس ایم ایس اور واٹس ایپ میسیج آرہے ہیں ..طرح طرح کے سوال..مارکیٹوں میں پهیلی ہوئی افواہوں کی تصدیق چاہتے ہیں….آپ یقین کریں میں حلفیہ کہہ رہا ہوں بول میں کیا ہورہا ہے مجهے کچه علم نہیں…

ہاں اتنا ضرور علم میں ہے کہ باہر والوں نے اب کیا حکمت عملی اپنالی ہے….سگریٹ فروش نے اپنے چینل کے پروگرامنگ اور اینی میشن ڈپارٹ سے چهانٹیاں شروع کردی ہیں…کہہ رہے ہیں فالتو گند صاف کرکے انکریمنٹ لگائیں گے..

انکریمنٹ تو دور کی بات وقت پہ تنخواہ ہی دے دیں بڑی بات ہے….لاہور کے تقریبا تمام چینلز اس معاملے میں بہت پیچهے ہیں..عید سے پہلے آدهی تنخواہ دینے کے بعد تو جیسے بهول ہی گئے کہ باقی آدهی تنخواہ بهی دینی ہے.. نیوز والوں کو بهی فیکٹری کے ملازمین کی طرح ہینڈل کیا جاتا ہے..

ہاں یاد آیا….ابتک نیوز نے عید سے پہلے کٹوتیاں کی تهیں.. کئی لوگ انتظامیہ کے سامنے نمبر بڑهانے کیلئے کہہ رہے تهے کمپیوٹر میں گڑبڑ کی وجہ سے ایسا ہوا…عید بعد سب کو واپس مل جائیں گے…کدهر ہیں جهوٹ بولنے والے؟؟ خدا کیلئے چاہلوسی کرکے نوکری کرنے سے بہتر ہے بندہ سچ بول غیرت مند ہونے کا ثبوت دے…اب تک کسی ایک ورکر کو کاٹے گئے پیسے واپس نہیں ملے…کیا اب کوئی ابتک انتظامیہ کا غیرت مند سپاہی جواب دیگا پیسے واپس کیوں نہیں کئے گئے؟؟؟

باقی اگلے ہفتے…

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں