سینہ بہ سینہ (آف دا ریکارڈ) قسط ….34
دوستو۔۔۔ باتیں بہت ہیں مگر وقت اور جگہ کی کمی ہے۔۔ لمبی پوسٹس پڑھنے سے لوگ گھبراتے ہیں اس لئے مختصر مختصر بات کرونگا۔۔۔ اور ضروری محسوس ہوا تو بہت جلد سینہ بہ سینہ کی اگلی قسط بھی پیش کرونگا۔۔۔
سب سے پہلے پاکستانی نیوز چینلز کی جیکولین فرنانڈز کی بات کرتے ہیں۔۔۔ ایکسپریس پر جی فار غریدہ کرنے والی خاتون اینکر اپنے اسٹائل سے کسی طور سے بالی وڈ کی ایکٹریس سے کم نہیں۔۔ ان کے ساتھ کام کرنے والا عملہ بھی ان سے تنگ آچکا ہے۔۔ دو روز پہلے ہی انہوں نے اپنا اٹھارواں پرڈیوسر فارغ کردیا ہے۔۔۔۔ ہے ناں مزے کی بات۔۔۔۔
گورمے کے نئے چینل سے متعلق متضاد اطلاعات مل رہی ہیں۔۔ جاگ میں کام کرنے والے تو مطمئین ہیں کہ گورمے کے ساتھ سودا نہیں ہوا۔۔ اسی لئے تو گزشتہ دنوں نئی ہائرنگ بھی ہوئی ہے۔۔۔ لیکن اسلام آباد والوں کو ایک ماہ کی مہلت ملی ہے کہ وہ اپنا بندوبست کرلیں جس سے لگتا ہے کہ گورمے کا چکر ابھی بند نہیں ہوا۔۔۔ اطلاعات ہیں کہ گورمے چینل 9 کے نام سے عید کے بعد ہائرنگ شروع کرے گا اور اس کا سیلری پیکیج کسی طور بول سے کم نہیں ہوگا۔۔۔ اس حوالے سے مزید باتیں پھر سہی۔۔۔
وڈے چینل کے حوالے سے عید کے فوری بعد بریکنگ نیوز سب کو ازخود مل جائے گی۔۔۔ فی الحال اس پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔۔ سمجھنے والے خود سمجھ جائیں۔۔۔ کیا ہونے جارہا ہے۔۔۔
بول کے حوالے سے صرف اتنا ہی سن لیں کہ ۔۔۔ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں کیسز چل رہے ہیں اور نئے کیس داخل کردیئے گئے ہیں۔۔ سین آن ہے۔۔ جو ہونا ہے عدالت سے ہی ہونا ہے۔۔۔ اور ایسا ہونا ہے کہ حاسدین صرف سوکھی لکڑیوں کی طرح جل کر رہ جائیں گے۔۔۔ رمضان کی وجہ سے رفتار کچھ سلو ہے لیکن اپنی جگہ پر سارے کام ہورہے ہیں اس لئے فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔۔۔۔
اب پپو کی مخبریاں۔۔۔
پپو نے بتایا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے چینل اب تک نیوز میں کام کرنے والے بول والاز کو تنگ کرنا شروع کردیا گیا ہے۔۔ انہیں شوکار بھی دیئے جارہے ہیں۔۔۔۔ پپو کے مطابق ایک بیچارہ اینکر کسی تقریب میں گیا تو بول والوں نے اس کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر چلادی تو اس بیچارے کو بھی شوکار دے دیا گیا۔۔۔ اور یہ سب اب تک کے مالک کے حکم پر ہورہا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔ اب تک میں کام کرنے والے بول والاز کو بتادو کہ فکر نہ کرو۔۔ ظلم کے دن جلد ختم ہونے والے ہیں۔۔۔ یہ کارروائیاں بتارہی ہیں کہ کہیں نہ کہیں بول کا سین آن ہے۔۔۔
پپو نے وڈے چینل سے متعلق بھی پیش گوئی کی ہے کہ اس کے برے دن شروع ہونے والے ہیں۔۔۔ پیمرا کا شوکار نوٹس ایک وارننگ اور آغاز ہے اس کا انجام بہت بھیانک نکلنے والا ہے۔۔۔۔
پپو نے مزید مخبری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور سے لانچ ہونے والا سیون نیوز بہت جلد اپنی انتظامیہ تبدیل کرنے وا