Seena Ba Seena

سینہ بہ سینہ قسط نمبر 31

سینہ بہ سینہ (آف دا ریکارڈ) پارٹ 31…..

دوستو… بول کی دستخطی مہم کراچی پریس کلب میں زوروشور سے جاری ہے..زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکهنے والے لوگ بڑی تعداد میں جوق در جوق اظہار یکجہتی کیلئے آرہے ہیں..کئی خیرخواہ چپکے سے کان میں پوچهتے ہیں…تحریک چلانے کیلئے فنڈز کی ضرورت ہوتو حاضر ہیں.. جواب ہمیشہ جزاک اللہ ہی ہوتا ہے… فنڈز کی نہیں صرف آپ کی محبتوں کی ضرورت ہے..کراچی پریس کلب کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ صاحب کی بهرپور سرپرستی میں بول کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری ہے..اور منزل تک پہنچنے تک جاری رہے گی.. کچه قریبی دوست صدق دل سے نوکری کا مشورہ بهی دیتے ہیں کیونکہ سال ہونے والا ہے اور بیروزگاری اب انتہا پر پہنچ چکی ہے..زندگی مشکل لگنے لگی ہے…کچه “اپنے” یہ الزام لگانے سے بهی نہیں چوکتے کہ… عمران بهائی کو نوکری کی کیا ضرورت؟ بول والے تحریک چلانے کے بدلے تنخواہ جو دے رہے ہیں.. دلوں اور نیت کا حال صرف اللہ سبحانہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے.. جس خلوص اور جذبے سے بول کی بحالی کیلئے کام کررہا ہوں اس کے سچا ہونے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ میں یہ سطور پتہ نہیں کیسے لکه رہا ہوں.. کیونکہ سیانے کہہ گئے کہ بند مٹهی سوالاکه کی کهل گئی تو خاک کی.. ہم مڈل کلاسیوں کی یہی بات تو قابل ستائش ہوتی ہے کہ دو دن کے بهوکے بهی ہوں اور کوئی دوست کهانے کی دعوت دے دے تو اسے یہی ظاہر کرتے ہیں کہ کچه دیر پہلے ہی کهانا کها چکے…خیر…فضول باتیں کرکے آپ کا قیمتی وقت ضائع نہیں کرونگا..جلدی جلدی کچه کام کی باتیں ہو جائیں..

کل ٹیزر میں کہا تها کہ ایک خوفناک خبر دونگا… وعدہ پورا کررہا ہوں..ایک بڑے چینل کی شاید یہ آخری رمضان ٹرانسمیشن ہو…باوثوق ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس بڑے چینل کو چهوٹی عید پر بڑا جهٹکا دینے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں..یہ جهٹکا کون اور کیسے دے گا اس کی تفصیل جمع کررہا ہوں..کب دیگا..چهوٹی عید یا اس کے بعد کسی بهی وقت دیئے جانے کا امکان ہے.. یہ جهٹکا کتنے دورانیئے کا ہوسکتا ہے..ذرائع اس پر کہتے ہیں.. چه دن چه یفتے یا چه ماہ…اور اگر بڑے چینل کی طرف سے کوئی مزاحمت سامنے آئی تو یہ جهٹکا ایک سال تک بهی پہنچ سکتا ہے..

ویسے بول چینل کے خلاف سازش کو بهی ایک سال اگلے ماہ کی 17 تاریخ کو ہورہا ہے.. شعیب شیخ کو بهی جیل میں اگلے ماہ ایک سال ہوجائے گا..اور اس ملک کا انصاف دیکهئے کہ بغیر کسی جرم کے ایک جهوٹے الزام میں قومی خزانے میں ایک سو بیس کروڑ سالانہ ٹیکس جمع کرانے والا بند ہے اور جس کے خلاف ملک سے غداری کے 272 کیسز مختلف عدالتوں میں چل رہے ہیں..توہین اہل بیت کے درجنوں مقدمات ملک بهر کی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں.. اور متعدد مقدمات میں جسے عمرقید کی سزاہوچکی..درجنوں مقدمات میں جو عدالتوں سے اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے.. اربوں روپے کا جو ٹیکس نادہندہ ہے وہ چینل مالک بڑے مزے سے پرائم منسٹر ہاوس میں لیکس زدہ وزیراعظم سے دهڑلے سے ملتا ہے، اسے احکامات دیتا ہے، من پسند افراد کو من پسند جگہوں پر لگواتا ہے، اربوں روپے کے سرکاری اشتہارات لیتا ہے اور قانون و عدلیہ اس کا کچه نہیں بگاڑ سکتے.. اسے کہتے ہیں اسلامی بهی جمہوریہ بهی اور پاکستان بهی…ایسا دنیا کے کسی ملک میں ہوتا ہے تو نام بتاکے ثواب دارین حاصل کریں..

کراچی میں رائل اور روز ٹی وی کے بیورز بند ہونے کی اطلاعات ہیں..

فرعون ملک کے سما میں کچه اسامیاں خالی ہیں کیونکہ کچه لوگ اس کے نارواسلوک کے باعث استعفے دے کر ہجرت کرچکے ہیں..

ہجرت تو وڈے چینل کے پی سی آر سے بهی کچه لوگوں نے کی ہے..جنکا کہنا ہے کہ یہاں اتنے باس ہیں کہ سمجه نہیں آتا کس کی سنیں اور کس کی نہ سنیں..بقول جانے والوں کہ وڈے چینل میں کام کرنا اب صرف ٹینشن ہی ہے.. ٹینشن تو وڈے چینل کے ڈاکٹر صاحب کو بهی ہے.. آثارو قرائن بتارہے ہیں کہ موقع ملتے ہی کسی اور چینل میں ہجرت کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے…

آج کیلئے اتنا ہی…باقی باتیں اگلی ملاقات پر…

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں