Seena Ba Seena

سینہ بہ سینہ قسط نمبر 29

سینہ بہ سینہ (آف دا ریکارڈ) پارٹ 29…..

دوستو….کراچی پریس کلب میں بول کی بندش اور 11 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بول ورکرز ایکشن کمیٹی کی دستخطی مہم ابهی جاری ہے…اوپننگ تقریب کا احوال آپ لوگ پڑه چکے ہوں..ٹائم ضائع نہیں کرونگا وہ سب دہرا کے… اتنا ضرور بتاونگا یہ مہم رائیگاں نہیں جائے گی…اوپننگ نے ہر اس جگہ تهرتهلی مچادی جہاں مچنی چاہیئے تهی.. ساری اطلاعات مل رہی ہیں کہ اب کیا ہوگا.. بول ورکرز ایکشن کمیٹی کا اگلا قدم کیا ہوگا.. ہر سرگرمی پر نظر رکهی جارہی ہے…پریس کلب میں بول ورکرز ایکشن کمیٹی کے سرگرم کارکنوں کی وڈیوز بنائی جارہی ہے…ہماری سن گن لی جاتی ہے…سب پتہ ہے، ہمارے ایک دو سرگرم کارکنوں کو اٹهوالینے اور مار کے پهینکنے کی دهمکی بهی ملی..خود مجهے ایسے نمبروں سے کالز آتی ہیں جس کے نمبر ہی نہیں ہوتے..انٹرنیٹ کالز کا شبہ ہے… خیر…یہ باتیں کرنے والی تو نہیں تهیں مگر آپ لوگوں کو گواہ بنانا مقصد تها…ڈرنے دبنے جهکنے یا بکنے والا قبیلہ نہیں ہمارا…جسے غلط سمجهتے ہیں برملا اظہار کرتے ہیں..منافقت کی عادت نہیں…

اب کچه مزید باتیں…. پانامہ لیکس پر وڈا اخبار اور وڈا چینل شریفوں کی خوب سرپرستی کررہا ہے… یہ دعوی نہیں آپ خود ان کی خبریں دیکه سکتے ہیں.. اسی حوالے سے ایک اندرکی بات سنیں.. پانامہ لیکس کی خبر جس رات رات بریک ہوئی اسی رات 3 بجے دبئی سے وڈے مالک نے فون کیا..وڈے چینل میں ڈیوٹی پر موجود نائٹ شفٹ انچارج کو حکم ملا کہ خبریں نہیں چلانی مزید کہا گیا کہ لندن کا ایک نمبر نوٹ کرو اور حسین نواز کا بیپر لو انکا موقف چلاو…حکم کی تعمیل کی گئی.. بیپر لیا گیا پهر اس کو ہیڈلائن میں شامل کیا گیا.. دو گهنٹے بعد پهر دبئی سے وڈے مالک نے فون کیا.. کہا.. حسین نواز اپنا موقف ٹهیک سے بیان نہ کرسکے..دوبارہ لندن فون کرکے بیپر لو…پهر سے وہی کیاگیا اور اس بار حسین نواز کی پسند کی باتیں ہیڈلائن میں شامل ہوئیں یہ سلسلہ اگلے دن تک جاری رہا…یہ ہے وڈے چینل کی صحافت..

اسلام آباد کے روز ٹی وی کے ملازمین بهی کراچی بیورو میں تنخواہیں نہ ملنے پر بہت پریشان ہیں.. بزنس پلس..کیپٹل ٹی وی اور کے 21 کے دوست بهی پریس کلب میں یہی شکایت کرتے پائے گئے.. جناح اخبار کے ملازمین کے چیک باونس ہوگئے.. وہ بهی شدید مشکلات کا شکار ہیں… ان اداروں کی انتظامیہ اپنے ملازمین کی فکر کریں اور صحافتی تنظیموں کو بهی چاہیئے کہ وہ اس مزدوردشمنی کے خلاف آواز بلند کریں…

لاہور سے پہلے ایک چینل کے آنے کی خوشخبری دی تهی اب خبر ہے کہ 3 نئے چینل اگست میں آن ائر ہونے جارہے ہیں…

آج کیلئے اتنا ہی بہت..ملتے ہیں مختصر سے بریک کے بعد اور ہاں کراچی والے تمام دوست پریس کلب آئیں…بول کے حق میں سائن کریں…اور ثابت کریں کہ ظلم کے خلاف آواز اٹهانے والوں کی میرے شہر میں کمی نہیں…

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں