Seena Ba Seena

سینہ بہ سینہ قسط نمبر 27

سینہ بہ سینہ (آف دا ریکارڈ) پارٹ 27….

لوجی دوستو..مسلسل چوتھے دن آپ کا فیوریٹ سلسلہ لئے حاضر ہوں..خبریں جب فراوانی سے دستیاب ہوں تو پهر غیرحاضری کا دل بهی نہیں کرتا..

سب سے پہلے بات کرتے ہیں وڈے چینل کی۔۔۔ ذرائع نے حیرت انگیز سازش کا انکشاف کیا ہے۔۔۔ وڈے چینل نے امریکا کی طرح اپنے حریفوں کو بدنام کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔۔۔ کل میں نے آپ لوگوں کو چینل بانوے کی خاتون اینکر نبیحہ اعجاز کی علیحدگی اور پھر ان کی وڈے چینل میں موجود سہیلی عائشہ خالد کے حوالے سے ایک خبر شیئر کی تھی۔۔ جس میں عائشہ نے الزام لگایاتھا کہ چینل بانوے میں خواتین اینکرز کو چینل کی اعلا قیادت ہراساں کررہی ہے،اس سلسلے میں انہوں نےحکومت پنجاب سے فوری مداخلت کی اپیل بھی کی تھی لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی تفتیش شروع نہیں ہوسکی۔۔ نبیحہ اعجاز نے نیوٹی وی جوائن کرلیا لیکن سنا ہے حلالے کے بعد وہ دوبارہ وڈے چینل کو جوائن کریں گی۔۔ آپ لوگوں کو یاد ہوگا کہ بول کے ساتھ بھی وڈے چینل نے کچھ ایسا ہی کیا تھا۔۔ ایگزیکٹ اور بول میں پہلے اپنے بندے فٹ کرائے بعد میں موقع ملتے ہی وہ واپس لوٹ آئے مگر اپنا ٹاسک پورا کرکے واپس آئے۔۔ اب یہی گیم چینل بانوے کے ساتھ ہورہا ہے۔۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چینل بانوے کی پنجاب اور دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ وڈے چینل نے اب نیا جال بچھایا ہے اور اپنے ملازمین کا ایک بار پھر سے استعمال شروع کردیا ہے، اب چینل بانوے کو اتنا بدنام کیا جائے گا کہ وہاں کوئی خاتون کام کرنے سے ڈرے اور کانوں کو ہاتھ لگالے۔۔۔ اس سلسلے میں وڈے چینل کی خاتون اینکر نے اپنی مہم کا آغاز تو کردیا ہے۔۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔۔۔

جب چینل بانوے کی بات ہورہی ہے تو کچھ چینل چوبیس کی بات بھی ہوجائے۔۔ جہان نو گهنٹے کی ڈیوٹی لی جارہی ہے …ندیم رضا صاحب ورکنگ جرنلسٹ ہیں غریب ورکرز کو اس مصیبت سے نجات دلائیں…

اب ذکر اب تک چینل کا…جہاں کینٹین میں کارکنوں کو زبردستی کھانے پر مجبور کیا جارہا ہے، معیار اچھا ہو اور کھانا سستا ہو تو غریب ملازمین بیچارے کینیٹن سے کھانے کو ترجیح بھی دیں لیکن یہاں معاملہ ہی الٹا ہے، نہ کھانے کی کوالٹی اچھی ہے اوپر سے اتنا مہنگا جیسے باربی ٹونائٹ کا کھانا ہو۔۔۔خیر۔۔جو ملازمین گھروں سے کھانا لاتے ہیں تو ان سے برتنوں کا کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔۔ خالی پلیٹ کا کرایہ پچیس روپے۔۔۔ چمچ کا کرایہ پندرہ روپے۔۔ مائیکروویواوون میں کھانا گرم کرنا کا معاوضہ پچاس روپے لیا جارہا ہے۔۔

فرعون ملک کے چینل سما کو پیمرا نے آج پھر نوٹس جاری کیا ہے اس بار الزام ہے کہ ضمیر جاگنے والے معروف سابق میئر کے خلاف خبروں میں نازیبا زبان استعمال کی گئی۔۔۔ اسی طرح وڈے چینل کو بھی پیمرا نے نوٹس دیا ہے کہ اس نے خبروں میں بھارت میں کبڈی کے کھلاڑی کا قتل کیوں دکھایا۔۔۔؟؟

آج کیلئے اتنا ہی۔۔ ملتے ہیں بریک کے بعد۔۔۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں