سینہ بہ سینہ (آف دا ریکارڈ) پارٹ 24….
لوجی دوستو… اچانک بغیر بتائے اور ٹیزر کے بنا حاضری پر بہت معذرت..
آج کا دن میرے لئے اس لئے بهی اہم ہے کہ آج بول کے ساته رہتے ہوئے پورا ایک سال ہوگیا..ڈان نیوز سے بول پچهلے سال آج ہی کے دن گیا تها لیکن صرف ڈیڑه ماہ ہی سکون سے گزرا باقی ٹائم جدوجہد میں لگا..یہ جدوجہد آج بهی جاری ہے اور بول کی بحالی تک جاری رہے گی..اب مزید کتنا ٹائم لگنا ہے یہ سوال ہرکوئی پوچهتا ہے..آپ سب کو فکسڈ ڈیٹ تو نہیں دے سکتا نہ مجهے پتہ ہے لیکن اللہ کی ذات پر یقین ہے کہ مشکلات کے دن بہت جلد ختم ہونے والے ہیں..اپنا رونا بہت رولیا اب ذکر کچه وڈے چینل کا..
وڈے چینل کے حوالے سے بریکنگ نیوز پیش خدمت ہے… یہ وہ چینل ہے جو موقع ملتے ہی پاک فوج کو بدنام کرنے سے باز نہیں آتا… حامد میر فائرنگ کیس..اجمل قصاب ..پٹهان کوٹ وہ موٹے موٹے واقعات ہیں جو سب کو یاد ہونگے..ہربار وڈے چینل نے ریاست کو بری طرح بدنام کیا..ہر حکومت کی خوشامد اور ریاست پر وار اس چینل کا خاصا رہا ہے.. اب بهی اگر دیکهیں تو وڈا چینل اور وڈا اخبار پی ٹی وی ٹو بناہوا ہے..سرکاری ٹی وی بهی حکومت کی اتنی تعریف نہیں کرتا جتنا یہ چینل کرتا ہے…بات لمبی ہورہی ہے… وڈے چینل کے انٹرٹینمنٹ چینل پر ایک سیریل خوب چل رہا تها.. جس کا نام ہے…میری ہرنظر تری منتظر..اس کے نمایاں فنکاروں میں محمدعلی..ثمن انصاری.. فردوس جمال…سحرش خان… پروین اکبر..شہزاد علی خان.. عثمان مظہر اور دانیال بلال وغیرہ ہیں.. اس کے ڈائریکٹر محمد خرم ہیں اور اسے پیش کرنے والے اے اینڈ بی پروڈکشن ہے.. یہ پروڈکشن آصف رضامیر اور بابرجاوید کی مشترکہ ملکیت ہے اسی لئے اس کا نام اے اینڈ بی ہے…
کہانی اصل میں اب شروع ہوتی ہے..اس سیریل کو اس ماہ اچانک بند کردیا گیا..وجہ کوئی نہیں بتائی گئی.. سیریل ختم نہیں ہوئی بس اچانک بند ہوگئی.. جب وجہ تلاش کی تو خوفناک سازش کا انکشاف ہوا.. جی ہاں…اس سیریل کے ذریعے پاک فوج کو بدنام کیا جارہا تها.. پیمرا کے قانون میں ہے کوئی بهی چینل ریاست یا پاک فوج کے خلاف کوئی پروگرام نہیں دکها سکتا..افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اس سیریل کا پیمرا نے بهی کوئی نوٹس نہیں لیا..وجہ صاف ظاہر ہے جب چیئرمین پیمرا ہی وڈے چینل کا بندہ ہوتو پهر کیسا نوٹس کیسی کارروائی .. ؟؟
اس سیریل کی کہانی میں دکهایا گیا کہ فوجی جرنیلز کی بیٹیاں آوارہ اور بدقماش ہوتی ہیں.. اور بهی کئی ایسی باتیں پاک فوج کے حوالے سے اس میں ایسی تهیں جو احاطہ تحریر میں ممکن نہیں.. خیر.. اس سیریل کا فوری نوٹس لیا گیا اور وڈے چینل کی انتظامیہ سے بازپرس کی گئی جس کا انہوں نے جواب دینے کی زحمت تک نہیں کی جس پر جب سخت زبان استعمال کی گئی تو چهوٹے میر صاحب نے 38 منٹ دورانیہ کا سیریل کانٹ چهانٹ کے بعد بیس منٹ کرکے دکهانے پر اصرار کیا.. لیکن مقتدر حلقے نہ مانے… پهر وڈے چینل نے موقف اختیار کیاکہ کروڑوں کا نقصان ہوجائے گا.. جس پر جواب ملا کہ ریاست کی عزت اہم ہے یا کروڑوں روپے؟… پهر وڈے چینل نے معاملے کا بیٹه کر حل نکالنے کی پیشکش کی..جس پر کہا گیا کہ کنویں سے کتے کو نکالے بغیر پانی پاک نہیں ہوگا اس لئے یہ بات کرنے کے بجائے سیریل بند کیوں نہیں کی جارہی؟.. وڈے چینل نے پهر کہا کہ اس طرح اچانک سیریل بند کرنے سے چینل کی ساکه خراب ہوگی جس پر کہا گیا کہ چینل کی ساکه عزیز ہے یا ریاست کی حرمت کا پاس ہے؟.. اسی دوران بابر جاوید تک بهی پیغام پہنچا دیا گیا کہ آپ کی پروڈکشن قابل اعتراض ہے اس لئے اسے برداشت نہیں کیا جاسکتا…
مختصر یہ کہ اسی ماہ وہ سیریل بند کردیا گیا.. اب کیا پیمرا اس پر کارروائی کرے گا؟؟؟
باتیں بہت سی اور ہیں… جو منگل کی شب لکهوں گا… فرعون ملک کی تازہ کارستانیاں… اور بول کی چند اپ ڈیٹس کے ساته کل پهر حاضری دونگا…