سینہ نہ سینہ…..آف دا ریکارڈ…کچه مزید….
ایک ٹائیکون کی جانب سے اعلان کردہ چار چینلزپر مزید اطلاعات حاضر ہیں…. نومولود چینل سے وابستہ کراچی سے باہر کے نامور اینکر اور جرنلسٹ نے..یہ چینل جوائن کرلیا…یعنی بهرتیاں شروع ہوگئیں… کچه لوگ ٹائیکون کے نیوز چینل کا نام…جناح ..بتارہے ہیں.. لیکن مٹهی ابهی بند ہی رہنے دیں…
وڈے چینل کے وڈے صاحب کی کراچی یاترا میں کافی اضافہ ہوگیا ہے..اس سرگرمی کے متعلق بہت سی اطلاعات ہیں… کچه بڑوں کی ملاقاتیں ہیں.. کچه یہاں سے وہاں کی کہانیاں ہیں..اور کچه صرف آنیاں جانیاں ہیں… لگتا ہے چهوٹے سیٹه سے معاملات وڈے سیٹه کے ہاته چلے گئے.. کیونکہ ہر اہم اور بہت خاص میٹنگ وڈے سیٹه کی مرضی سے ہی ہورہی ہے…
سگریٹ والے سیٹه نے تو اپنے چینل پر نئی بهرتیوں پر غیراعلانیہ پابندی لگادی ہے… جب خسارہ ہے تو ایسی پابندی لاجیکل بنتی ہے…
مجموعی طور پر حالات بہتری کی طرف نہیں جارہے.. سیٹهوں کے مزے لیکن کارکن رل رہے ہیں.. اور ابهی مزید رلتے رہیں گے…