سینہ بہ سینہ…آف دا ریکارڈ…پارٹ دس….
دوستو…آج بہت مختصر بات کرونگا…لمبی تحریر سے گریز کررہا ہوں…
کراچی میں میڈیا کی ایک اہم شخصیت کے گهر پر بول کے سابق اینکرز کا اہم اجلاس ہوا ہے..یہ ہفتے کی بات ہے..اجلاس کی تفصیلات بہت جلد پیش کرونگا…
کچه دنوں سے یہ افواہ شدید گردش میں ہے کہ بول کے سی ای او شعیب شیخ رہا ہوگئے… ایسا کچه نہیں..کسی کو ان سے ملناہوتو کراچی کی سینٹرل جیل میں مل سکتا ہے…
اتوار کو ایکسپریس اور جناح اخبار میں فل پیج اشتہار آیاہے..بحریہ کے نئے چینل کے اس اشتہار کو میڈیا میں اکثریت نے بہت ہلکا لیا ہے… کچه لوگوں کا دعوی ہے کہ سلطان لاکهانی نے ملک ریاض سے ہاته ملالیا..لاکهانی صاحب کو چینلز مالکان کی تنظیم سے نکال باہر کیاگیا ہے .. جس کی وجہ میڈیا لاجک سے ریٹنگ کا تنازع ہے.. لاکهانی صاحب پی بی اے کے جنرل سیکرٹری تهے اب ان کی جگہ ڈان نیوز کے شکیل مسعود صاحب نے لے لی ہے… ملک ریاض صاحب نے نہ صرف لاکهانی صاحب سے ہاته ملالیا بلکہ کئی دیگر لوگوں سے بهی مکمل رابطے میں ہیں..اور کئی اہم شخصیات سے خفیہ ملاقاتیں بهی کرچکے ہیں..یہ ملاقاتیں اسلام آباد..لاہور اور کراچی میں کی گئیں بعض وجوہات کی بنا پر ملاقات میں شریک لوگوں کے نام بتانے سے قاصر ہوں…. میڈیا کے دوستو کو برادرانہ مشورہ ہے کہ اس اشتہار کو ہلکا نہ لیں.. یہ بول 2 ثابت نہیں ہوگا کیونکہ ملک صاحب نے گهاٹ گهاٹ کا پانی پیا ہے اور انہیں وہ تمام حربے آتے ہیں جو مارکیٹ میں زندہ رہنے کیلیے ضروری ہوتے ہیں…. ملک صاحب سے بهی درخواست ہے کہ براہ مہربانی اپنے اخبار جناح کے ملازمین کو چار ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں بهی ادا کردیں..تاکہ مارکیٹ میں ان کی ساکه قائم ہو سکے ورنہ لوگ ڈر کے مارے ان کے چینلز کا رخ
نہیں کرینگے…
آج کے لئے اتنا ہی کافی ہے….اور ساته ہی معذرت بهی کہ آج کے بعد یہ سلسلہ ختم کررہا ہوں… میڈیا کے معاملات پر بات کرنا قطعی آسان نہیں .. فیلڈ سے تعلق رکهنے والے دوست میری مشکلات کا اندازہ لگاسکتے ہیں… کافی عرصہ ہوگیا اب مجهے بهی دال روٹی کا بندوبست کرنا ہے لیکن اگر اسی طرح لکهتا رہاتو شاید دال روٹی سے بهی محروم رہوں…. ایک تالاب میں رہتے ہوئے مگرمچهوں سے بیر اب افورڈ نہیں کرسکتا…میری مجبوریوں کو سمجهیں اور دعاوں میں یاد رکهیں… زندگی رہی اور اللہ سبحانہ تعالی نے ہمت دی تو پهر اس سلسلے کو شروع کرونگا مگرہنوز دلی دوراست…
اللہ حافظ….
آپکا بهائی علی عمران جونیئر