سینہ بہ سینہ…آف دا ریکارڈ…. دوستوں…اب آپ کو وہ اطلاعات فرایم کرنے کی کوشش کرونگا… جو میڈیا میں ایسی ہوتی ہیں جو باہر نہیں آتیں اور سینہ بہ سینہ رہتی ہیں… میرے فیس بک کے وہ تمام دوست جو میڈیا سے متعلق نہیں..ان کیلئے ضرور انکشافات ہونگے… ایک نومولود چینل کو بهنور میں چهوڑ کر “دنیا” داری نبهانے والے معروف اینکر اب اس دنیاداری سے شدید پریشان ہیں..اور پهر سے “آزاد” ہونے کیلئے بے چین ہیں..کچه کہہ رہے ہیں یہ ان کا آخری مہینہ ہے کچه مزید دو ماہ بتاتے ہیں.. کئی ہزار تحقیقی رپورٹس سے شہرت پانے والے یہی معروف اینکر… دبئی یاترا کرچکے..جمعے کو وہ ایک ایسی خفیہ میٹنگ میں شریک تهے جس کی شہرت کراچی میں سنی گئی… اب پتہ نہیں.. کب وہ محاورہ سچا ہوتا ہے…جتهے دی…. رئیل اسٹیٹ کے ٹائیکون نے اکٹهے چار چینلز لانے کا اعلان تو کردیا…لگتا ہے… عوام کی کهربوں روپے کی سرمایہ کاری تیل ہونے والی ہے.. کچه کہہ رہے ہیں…سگریٹ والے بابا سے گٹه جوڑ ہوگیا جو وڈے چینل سے “لاجیکل” بدلہ لینا چاہتا ہے..کچه کے خیال میں..عارضی بند نئے چینل کی قسمت کهلنے والی ہے..لیکن ہمارے خیال میں اب ٹائیکون کی فائلیں کهلنے والی ہیں… آج کیلئے اتنا کافی..کل کچه دهماکے دار خبروں کے ساته پهر حاضری لگانے کی کوشش کرونگا..
سینہ بہ سینہ قسط نمبر 1
Facebook Comments