پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی (پی اے ایس)نے جنگ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی کومارکیٹنگ کی مواصلاتی صنعت کی ترقی کیلئے ان کی خدمات پر انہیں 2021کے لئے اپنےلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے،یہ ایوارڈ پی اے ایس کے صدر آصف عزیز نے یہاں ورچوئلی منعقدہ تیسرے پی اے ایس ایفی ایوارڈ زمیں پیش کیا،اس موقع پر سرمد علی نے اپنی تقریر میں کہاکہ ’’اس ایوارڈ کا حصول میڈیا اور اشتہاری برادری میں اپنےاستادوں ، اشتہاری برادری اور میرے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کی حمایت کے بغیر ممکن نہ تھا،انہوں نے اس مرحلے تک پہنچنے میں ان کی مدد کرنے پر “اپنے استادوں اور اپنی ٹیم‘‘ کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے اپنا ایوارڈ جنگ جیو فیملی اور اخباری صنعت کے لئے وقف کیا جس کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔

Facebook Comments
