sanam saeed mohib mirza

صنم سعید کی محب مرزا سے شادی ہوگئ؟؟

سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔اداکار جوڑے کی شادی کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ایک پروگرام کی میزبان نے یہ خبر دی۔ اس کے بعد سے مداح اس حوالے سے بات کر رہے ہیں تاہم محب مرزا اور صنم سعید کی جانب سے اس بارے میں کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ محب مرزا نے ماڈل آمنہ شیخ سے شادی کی تھی جو 14 سال بعد طلاق پر منتج ہوئی تھی۔ صنم سعید نے 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی لیکن ان دونوں میں بھی علیحدگی ہوچکی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں