Sana Mirza Left 92 News

ثنامرزا نے 92نیوزچھوڑ دیا

۔معروف ٹی وی اینکر ثناءمرزا نے 92 چینل چھوڑ کر اپنا سفرآگے بڑھاتے ہوئے اب نئے چینل میں شمولیت اختیار کر لی ۔تفصیلات کے مطابق ثنا مرزا ایک لمبے عرصہ تک جیونیوز کے ساتھ وابستہ رہیں اور اس کے بعد انہوں نے 92 نیوز میں شمولیت اختیار کی تاہم اب کچھ دن قبل انہوں نے اس ٹی وی چینل سے بھی استعفیٰ دیدیا تھا ۔ ثناءمرزا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے نئے پروگرام کا ٹیزر ہے جو کہ جلدہی وہ چینل 24 پر شروع کرنے جار ہی ہیں ۔ ثناءمرزا نے ٹی وی چینل 24 نیوز ایچ ڈی جوائن کر لیا ہے اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پروگرام آئندہ ہفتے سے باقاعدہ نشر ہونا شروع ہو جائے گا۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں