اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم افراد کی طرف سے حملہ کیا گیا ہے۔ بول نیوز کے مطابق سمیع ابراہیم پر حملہ بول کے دفتر کے باہر کیا گیا ہے۔ وہ دفتر سے باہر نکلے تو نیچے پہلے سے ہی چند افراد کھڑے ہوئے تھے جن میں ایک خواجہ سرا بھی شامل تھا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے اینکر پرسن پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس ذرائع کے مطابق سمیع ابراہیم پر حملہ اسلام آباد علاقے میلوڈی میں اُن کے آفس کے سامنے کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک خواجہ سرا نے سمیع ابراہیم سے پیسے مانگے، اینکر پرس انہیں دینے لگے تو خواجہ سرا نے حملہ کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران ایک اور شخص آیا اور حملے کی ویڈیو بنانے لگا، جس کے بعد حملہ آور سبز رنگ کی گاڑی میں فرار ہوگئے۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر بھی اسی قسم کا حملہ کیا گیا تھا۔ ان پر حملہ لاہور میں دنیا نیوز کے دفتر کے باہر چھ نامعلوم ملزمان نے کیا تھا۔ حملہ آوروں نے ایاز امیر اور ان کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)