سماء ٹی وی کی ویب سائٹ www.samaa.tv پر ہیکرز منگل کے روز دن بھر اٹیک کرتے رہے لیکن ہیکرز کی جانب سے کئے گئے تمام سائبر حملے سما کی ڈیجیٹل ٹیم نے ناکام بنادیئے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ہیکرز ایک سے زائد تھے اور بیرون ملک سے اٹیک کررہے تھے پہلے گھنٹے میں ساڑھے چھ سو سے زائد سائبر اٹیک کئے گئے لیکن سما ڈیجیٹل کی ڈویلپمنٹ اور ٹیکنیکل ٹیم نے بروقت کارروائی اور مسلسل نگرانی سے حملوں کا موثر انداز میں مقابلہ کیا ۔ پپو کا کہنا ہے کہ سماء ٹی وی کی سب ڈومینز پر حملے جاری ہیں لیکن ان کی سیکیورٹی کومزید موثر کرنے کیلئے کام جاری ہے، یہی وجہ ہے کہ منگل کو رات گئے تک سما اردو کی ویب سائٹ بند کرکے اس پر کام جاری تھا، جب کہ سما ڈاٹ ٹی وی نارمل حالت میں چل رہی تھی۔۔
337
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل