samaa ka chief cameraman loot gya 1,818

سما ٹی وی بدترین انتظامی بحران کا شکار۔۔۔

سماء ٹی وی بدترین انتظامی بحران کا شکار ہو گیا ادارے کے معاملات کون دیکھ رہا ہے کسی کو کچھ پتہ نہیں چل رہا ڈائریکٹر نیوز کی دلچسپی صرف شہر اقتدار میں ہے اسلام آباد بیورو میں ہی اپنا آفس بنا کر وہیں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ نیوز روم کو ٹیلی فون سے اپنے لاڈلے پروڈیوسر کی مدد سے چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ کنٹرولر نیوز تک کو بائے پاس کیا جا رہا ہے جس سے نیوز روم کی حالت دن بدن پتلی ہوتی جا رہی ہے۔ لاہور کے بیورو چیف اور پشاور بیورو چیف عملاً غیر فعال ہیں ان سے نہ کوئی کام نہیں لیا جا رہا ہے اور نہ ان کی کوئی خبر نشر ہو رہی لاہور بیورو کا انتظام نیوز روم میں بیٹھے آؤٹ پٹ ہیڈ کے ہاتھ میں دے دیا گیا ہے تمام رپورٹرز بھی براہ راست اسائنمنٹ کو ہی رپورٹ کر رہے ہیں اور بیورو چیف صرف حاضری لگانے آتے ہیں۔ کراچی بیورو میں بیورو چیف پر چہتی اینکر مسلط کی گئی ہے جبکہ منظور نظر رپورٹر اور کچھ دیگر اسٹاف بھی براہ راست ہیڈآفس سے ہی ہدایت لیتے ہیں ۔۔ ملک بھر سے جن لوگوں کو نوٹس جاری کیے گئے ان کے متعلق بھی تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان سب کا مورال ڈاؤن ہو چکا ہے اور وہ کام میں دلچسپی لینے کے بجائے دن گزارنے کی پالیسی پر چل پڑے ہیں ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ پاک ویو سوسائٹی کے مالک اور آئی پی پی کے صدر علیم خان کو آزاد کشمیر کی سیاست میں سے کچھ وقت نکال کر اپنے سماء چینل کے معاملات بھی دیکھنے چاہیئں تاکہ معاملات میں کچھ بہتری آ سکے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں